ETV Bharat / state

G-20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی سمٹ سے شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد پرامید - ای ٹی وی اردو نیوز

یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو اس طرح کے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔ رواں ماہ کے آخری ہفتے یعنی 22 سے 24 مئی تک سمٹ سرینگر کے شہر افاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

people-associated-with-tourism-sector-optimistic-on-g-20-summit-in-kashmir
جی ٹوئنٹی سمٹ سے شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد پرُامید
author img

By

Published : May 10, 2023, 3:38 PM IST

Updated : May 10, 2023, 7:46 PM IST

جی ٹوئنٹی سمٹ سے شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد پرامید

سرینگر: روراں ماہ منعقد ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کے پیش نظر شہر سرینگر کو دلہن کی طرح سجایا جارہا ہے جہاں سڑکوں کی تجدید و مرمت کا کام سرعت سے جارہی ہے، وہیں دیگر تعمیری کاموں کے علاوہ رنگ و روغن اور ہوڈنگز لگانے کا کام بھی جاری ہے۔ اس بیچ پہلی بار ان بنکروں کو بھی باہر سے سجانے سنوانے کا کام کیا جارہا ہے جوکہ سرینگر کے بین القوامی ہوائی اڈے سے لیکر سرینگر کے ایس کے آئی سی سی تک موجود ہیں۔
ایسے میں جہاں کئی محکموں نے اپنی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی ہے وہیں محکمے سیاحت نے بھی اس سمٹ کو یادگار بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔ جی 20 سربراہ اجلاس سے سیاحتی شعبے سے بلاواسطہ یا بلاواسطہ جڑے افراد کافی خوش اور پرُامید نظر آرہے ہیں۔ اس سے نہ صرف جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر ہوگی بلکہ کشمیر کے سیاحتی شعبے کو نئی جہت ملے گی۔
جموں وکشمیر کی معیشت میں سیاحت ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔سال 2022 میں کشمیر میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد دیکھنے کو ملی۔اگرچہ سال گزشتہ ایک کروڑ 88 ہزار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا،وہیں رواں سال میں 2 کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔وابستہ افراد کہتے ہیں کہ اب جی 20 اجلاس سے سیاحتی شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور امید ہے کہ یہ شعبہ نئی انچاؤں کو چھوئے گا۔
دستکاری صنعت سے وابستہ افراد بھی یہ امید باندھے ہوئے ہے کہ بین الاقوامی سطح کا یہ سمٹ کافی سودمند ثابت ہوگا ۔معروف تاجر اور کشمیری قالین ایکسپورٹر شیخ عاشق کا کہنا ہے کہ کشمیر میں پہلی مرتبہ اس طرح کا بین الاقوامی سمٹ منعقد ہونا پورے ملک خاص کر کشمیر کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔اس سے نہ صرف براہ راست سیاحتی شعبے بلکہ اس سے منسلک دیگر سیکٹرز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بڑے ایونٹس سے بہتر تشہیر کے ساتھ ساتھ تجارت کے راستے بھی کھل جاتے ہیں، تاہم یہ اہم ہوگا کہ چیزوں کو بہتر اور موثر طریقے سے پیش کیا جائے۔

اس مرتبہ ٹورازم تیسری ورکنگ گروپ مٹینگ کی میزبانی کشمیر کررہا ہے۔ایسے میں یہ جموں وکشمیر کی خوبصورتی بین الاقوامی سطح پر ظاہر کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے ۔محکمہ سیاحت کے سیکرٹری سید عابد رشید شاہ کہتے ہیں کہ جی 20 سربراہ اجلاس سیاحت خاص کر بین الاقوامی کے لیے سیاحت کے فروع کے لئے یہ سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امسال یو ٹی میں فلمی سیاحت کے فروغ کے لیے 3 سو مقامات کا انتخاب عمل میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: G-20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی مندوبین کی ڈل سیر کیلئے شکارے جاذب نظر بنائے جارہے ہیں
واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو اس طرح کے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔ رواں ماہ کے آخری ہفتے یعنی 22سے 24 مئی تک سمٹ کشمیر کے خوبصورت خطے میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی اور امریکہ شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور اس بار جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

Last Updated : May 10, 2023, 7:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.