ETV Bharat / state

All party Meeting With LG: ایل جی کی میٹنگ میں یاترا کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی - میٹنگ صرف سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے بلائی گئی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منو ج سنہا کی جانب سے بدھ کی شام کو بلائی گئی میٹنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی تاہم پی ڈی پی نے اس میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔ NC Cong BJP chiefs attend meeting with JK LG to discuss Amarnath Yatra Mehbooba skips

All party Meeting With LG
ایل جی کی میٹنگ میں یاترا کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 9:45 PM IST

Updated : Jun 29, 2022, 10:38 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پی ڈی پی کو چھوڑ کر یونین ٹریٹری کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ بدھ کی شام راج بھون میں ملاقات کی۔ اس دوران سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس میٹنگ کے بعد جموں وکشمیر کانگریس یونٹ کے صدر غلام احمد میر نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران صرف امر ناتھ یاترا پر بات ہوئی اور ایل جی منوج سنہا نے یقین دلایا کہ یوٹی کے دوسرے معاملات سے متعلق آئندہ دنوں میں ایک اور میٹنگ طلب کی جائے گی۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے کہا کہ میٹنگ کے دوران متفقہ طورپر سالانہ امر ناتھ یاترا کو بہ حسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے پر تمام رہنماؤں نے اتفاق رائے ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یاتری ہمارے مہمان ہے اور وادی کشمیر کے لوگوں نے صدیوں پرانی اس روایت کو ہمیشہ برقرار رکھا ہے۔ اُن کے مطابق سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران کشمیریوں نے یاتریوں کو کاندھوں پر اُٹھا کر پوترا گھپا تک پہنچایا اور یہ روایت یہاں ہمیشہ برقرار رہے گی۔ میٹنگ کے دوران دوسرے معاملات پر بات چیت ہونے کے بارے میں الطاف بخاری نے کہا کہ میٹنگ صرف سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے بلائی گئی تھی اور اس دوران سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو یاترا کے حوالے سے کیے جارہے انتظامات کے بارے میں پرزنٹیشن دی گئی۔ میٹنگ کے بعد پی سی سی چیف غلام احمد میر نے بتایا کہ چونکہ سالانہ امر ناتھ یاترا دو تین سال کے بعد شروع ہوئی ہے، اس کے لیے سرکار نے جو انتظامات کیے ہیں اُس بارے میں ہمیں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔

ایل جی کی میٹنگ میں یاترا کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی

غلام احمد میر نے بتایا کہ ایل جی کو بتایا کہ یاتریوں کی خدمت کرنا کشمیریوں کو شیوا رہا ہے یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ یاتریوں کی مدد کی۔ یاترا کے دوران جب بھی کوئی قدرتی سانحہ پیش آیا کشمیریوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر یاتریوں کی جانیں بچائی ہیں۔ جی اے میر کا مزید کہنا تھا کہ سرکار نے یاتریوں کی اتنی مدد نہیں کی جتنی یہاں کے لوگوں نے کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں یاترا بہ حسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔ پی سی سی چیف نے بتایا کہ چونکہ اس بار یاترا کے دوران ٹریفک کے حوالے سے لوگوں کو دقتیں پیش آرہی ہیں، اس بارے میں ایل جی کو آگاہی فراہم کی گئی کہ اس پر نظر ثانی کی جائے تاکہ لوگوں کو یاترا کے دوران دقتیں پیش نہ آئیں۔

جی اے میر سے جب پوچھا گیا کہ میٹنگ کے دوران اسمبلی انتخابات اور دوسرے اہم معاملات کے بارے میں بھی کوئی بات ہوئی تو اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے وہ مسائل بھی اٹھائے، تاہم ایل جی نے بتایا کہ دوسرے اسٹیج پر ان سبھی معاملات پر کھل کر بات ہوگی اور اس پر الگ سے میٹنگ بلائی جائے گی۔ بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے صحافیوں کو بتایا کہ منوج سنہا نے تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کو بلایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران یاترا کو کامیاب بنانے پر بات ہوئی اور سبھی سیاسی رہنماؤں نے متفقہ طور پر اس پر اپنی رضا مندی ظاہر کی۔ اُن کے مطابق امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی صدیوں پُرانی روایت رہی ہے اور یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ یاتریوں کی مدد کی۔

واضح رہے کہ جن سیاسی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فراوق عبداللہ، بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون، اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری، سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی، جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے غلام احمد میر، پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر حکیم محمد یاسین و دیگر رہنما شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ڈی پی نے میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: All Party Meeting Begins: جموں و کشمیر میں ایل جی کے ساتھ سیاسی پارٹی میٹنگ ختم

Last Updated : Jun 29, 2022, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.