سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے ایک ملی ٹینٹ معاون کو ممنوع نشیلی اشیاء، نقدی اور لشکر طیبہ لیٹر ہیڈ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر معاون فرزان فروز ولد فروز میر ساکن پانپور کو حراست میں لے کر اُس کی جامہ تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے 9لاکھ 95ہزار نقدی، 450 گرام ہیروئن ، لشکر طیبہ کا لیٹر ہیڈ اور میٹرک شیٹ کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کوٹھی باغ پولیس تھانے میں ایف آئی آر زیر نمبر 2/23 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔Police arrests associate of LeT
اس سے قبل بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاون کو گرفتار کرکے اس کے انکشاف پر اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی 32 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے بارہمولہ میں اتوار کو ایک آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاون کو گرفتار کیا۔ انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت محمد اسحاق لون ولد بشیر احمد لون ساکن نادی ہال سوپور کے بطور کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rajouri Civilian Killing پوچھ گچھ کے لیے 50 سے زائد افراد پولیس حراست میں
Militant Associate Arrested in Baramulla بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاون گرفتار
یو این آئی