ETV Bharat / state

Article 370 Hearing In SC دفعہ 370 پر سپریم کورٹ میں سماعت کے فیصلہ کا خیر مقدم - محبوبہ مفتی کا دفعہ 370 پر سماعت کے فیصلہ پر ردعمل

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہوں جس میں عدالت عظمیٰ نے دفعہ 370 کی غیر قانونی تنسیخ کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔Mehbooba mufti on Article 370 hearing in SC

محبوبہ مفتی نے عدالت عظمیٰ کے دفعہ 370 کے حوالے سے سماعت کے فیصلہ کا استقبال کیا

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 6:51 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پیر کے روز عدالت عظمیٰ کے دفعہ 370 کے حوالے سے سماعت کرنے کے فیصلہ کا استقبال کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی غیر قانونی تنسیخ کو چیلنج کرنے والی 2019 سے زیر التوا درخواستوں کی بالآخر سماعت کرنے کے معزز سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ جموں و کشمیر کی عوام کے لیے انصاف کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے برقرار رکھا کہ اس شق کو صرف جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کی سفارش پر منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

  • Welcome Hon’ble SC’s decision to finally hear petitions pending since 2019 challenging the illegal abrogation of Article 370. I hope justice is upheld & delivered for the people of J&K. The SC ruling on Article 370 maintained that the provision can be abrogated only on the… https://t.co/L0hgA6TkfY

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) July 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قبل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینے کی 30 تاریخ کو محبوبہ مفتی نے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس دھننجیا چندر چوڑ کے جموں و کشمیر کے دورے پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ جموں و کشمیر نے بھارت کے ساتھ اپنی مرضی سے الحاق کیا نہ کہ مجبوری سے۔ پھر اسے بنیادی حقوق اور آئین کی طرف سے دی گئی ضمانتوں سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے۔

  • Welcome CJI to Kashmir. Article 370 - a constitutional commitment of this nation to the people of J&K was illegally revoked. This despite earlier SC rulings against its abrogation. Its been four years yet the matter is still pending before the honorable court.
    Thousands of our…

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) June 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس دھننجیا چندر چوڑ کو کشمیر میں خوش آمدید۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اس قوم کی آئینی وابستگی کو غیر قانونی طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ یہ اس کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کے باوجود اور چار سال ہونے کے باوجود یہ معاملہ معزز عدالت میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہزاروں نوجوان بغیر کسی مقدمے کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ عمل خود عذاب بن گیا ہے۔ جموں و کشمیر نے بھارت کے ساتھ اپنی مرضی سے الحاق کیا نہ کہ مجبوری سے۔ پھر اسے بنیادی حقوق اور آئین کی طرف سے دی گئی ضمانتوں سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے؟ مجھے پوری امید ہے کہ آپ کی موجودگی ان اہم مسائل پر روشنی ڈالے گی۔

محبوبہ مفتی نے عدالت عظمیٰ کے دفعہ 370 کے حوالے سے سماعت کے فیصلہ کا استقبال کیا
محبوبہ مفتی نے عدالت عظمیٰ کے دفعہ 370 کے حوالے سے سماعت کے فیصلہ کا استقبال کیا

مزید پڑھیں:۔ Mehbooba Mufti on Ladakh Protests دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر عوام کے خلاف، محبوبہ مفتی

وہیں پیر ایک اہم پیشرفت کے تحت عدلت عظمیٰ نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عدالت رواں مہینے کی 11 تاریخ کو دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف تمام عرضیوں پر صبح 10:30 بجے سماعت کرے گی۔ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل پانچ رکنی بنچ شاہ فیصل اور دیگر بمقابلہ یونین آف انڈیا کے عنوان سے متعلق کیسز کی سماعت کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.