سرینگر: مرکز کی جانب سے 'ہر گھر ترنگا' مہم سے متعلق ایک سوال سے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب نیشنل کانفرنس کے سربراہ و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سوال کرنے والے صحافی سے کہا کہ اسے (تیرنگا) اپنے گھر میں رکھو۔ ' Farooq Abdullah on Har Ghar Tiranga Campaign
رپورٹر نے مبینہ طور پر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو ناراض کیا۔ ہر گھر ترنگا مہم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کشمیری زبان میں صحافی کو جواب دے کر کہا "سو تھاو ز پنہ گر"مطلب کہ "اسے اپنے گھر میں رکھو۔نیشل کانفرنس صدر کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے وزارت ثقافت اس ماہ بھارت کے 75 ویں یوم آزادی کے موقعے پر 'ہر گھر ترنگا' مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ مہم کے ایک حصے کے طور پر تمام 11 سے 17 اگست یعنی ایک ہفتے تک سبھی شہریوں کو اپنے گھروں پر قومی ترنگا لہرانے کی طرف مائل کرنا ہے۔بدھ کے روز سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب نیشنل کانفرنس کے سربراہ و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہر گھر ترنگے مہم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے (تیرنگا) اپنے گھر میں رکھو۔ '