ETV Bharat / state

Snowfall in Kashmir ends Dry Spell: کشمیر میں برفباری سے خشک موسم کا خاتمہ

شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ کے بعد شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع راز دان ٹاپ پر بھی دوران برف باری ہوئی۔ وادی کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برفباری کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 12:22 PM IST

کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری

سرینگر (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں دو ماہ سے جاری طویل خشک موسم بارش اور ہلکی برفباری سے ختم ہوا۔ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقہ گلمرگ اور گریز میں اس موسم کی پہلی ہلکی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجہ کی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر اتوار کی صبح ہلکی برف باری ہوئی۔

گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ میں اتوار کی صبح ہلکی برف باری کی وجہ سے کشمیر کے میدانی علاقوں میں بھی سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ افروٹ پہاڑی سلسلہ پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع رہائشی سبھی علاقوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے بالائی علاقہ افروٹ میں گزشتہ روز ہوئی موسم کی پہلی برف باری کے بعد بانڈی پورہ کے راز دان ٹاپ پر دوران شب ہلکی برف باری ہوئی جبکہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں: Climate Change Hits Apple Farming: کشمیر کی سیب باغبانی موسمیاتی تبدیلی کا شکار، کاشتکاروں کا مستقبل مخدوش

ادھر، وادی میں بارشوں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج ہوئی ہے۔ موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی لوگ گرم ملبوسات کی تلاش میں لگ گئے ہیں۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فی الحال موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اگست اور ستمبر میں خشک موسم رہا جس کی وجہ سے سیب باغات کو نقصان ہوا جبکہ دھان فصل کی پیداوار بھی متاثر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: Rain Deficit in Kashmir: کشمیر میں اگست کی طرح ستمبر بھی خشک رہنے کا قوی امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.