ETV Bharat / state

G-20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی مندوبین کی ڈل سیر کیلئے شکارے جاذب نظر بنائے جارہے ہیں - ڈل جھیل میں شکاری

رواں ماہ کے آخری عشرہ میں سرینگر میں جی ٹونٹی سمٹ کے کامیاب اور پُرامن انعقاد کے لیے انتظامیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس دوران جی ٹوئنٹی سکیورٹی صورتحال کئلیے مرکزی داخلہ سیکریٹری اجے بھالا اور متعلقہ افسران نے ایک میٹنگ کی۔

kashmir-shikara-being-decorated-for-g20-summit-in-kashmir
جی ٹوئنٹی مندوبین کے ڈل سیر کیلئے شکارا جاذب نظر بنائے جارہے ہیں
author img

By

Published : May 9, 2023, 7:41 PM IST

جی ٹوئنٹی مندوبین کے ڈل سیر کیلئے شکارا جاذب نظر بنائے جارہے ہیں

سرینگر: جی 20 سربراہ اجلاس سے سیاحتی شعبے سے جڑے افراد کافی خوش اور پرُ امید نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے اس سے نہ صرف جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر ہوگی بلکہ کشمیر کے سیاحتی شعبے کو نئی جہت ملے گی۔ ایسے میں اب کشمیر کی دستکاری مصنوعات سے وابستہ افراد بھی یہ امید باندھے ہوئے ہے کہ اس طرح کا سمٹ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی دستکاری مصنوعات کی بھی تشیہر میں ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے۔
ادھر جی 20 ممالک کے مندوبین شہرآفاق جھیل ڈل اور گلمرگ کی بھی سیر کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ جھیل ڈل کو خود رو گھاس پھوس اور لیلی سے پاک و صفائی کرنے کے لیے اس وقت کئی مقامات پر افرادی قوت کے ساتھ مشنیری کو بھی کام پر لگایا گیا ہے تاکہ جھیل ڈل کو جاذب نظر بنایا جاسکے۔ وہیں جن شکاروں میں آنے والے سفیر جھیل ڈل کے خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھائے گے ان کو بھی سجانے اور سنوارنے کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ 50 سے زائد شکاروں کو مندوبین کی سیر کے لیے منتخب کیا گیا اور مزکورہ شکاروں کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔ رنگ و روغن کے ساتھ ساتھ شکاروں میں لائٹنگ سسٹم نصب کیا جارہا ہے، وہیں دیگر آرائشی ساز وسامان سے بھی شکاروں کی جاذب نظر بنانے کام کیا جارہا ہے۔

اس موقعے پر شکارا والوں بے حد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ تاریخی دن ہوگا جب بیرون ممالک کے سفیر جھیل ڈل کی حسین نظاروں کا لطیف شکاروں میں کریں گے۔بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف سیاحتی شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ بین الاقوامی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔جھیل ڈل کے گھاٹ نمبر 5 کے شکارا ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیع نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ محکمے سیاحت نے ہر ایک گھاٹ سے پانچ پانچ شکاروں کو مندوبین کی سیر کے لیے منتخب کیا ہے۔ ہم اس وقت ان کی سجاوٹ کرنے میں جٹ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران سیاحتی شعبہ پٹری پر آرہا ہے اور منعقد ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس سیاحتی شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور خاص کر غیر ملکی سیاح ماضی کی طرح کشمیر کی زیادہ سے زیادہ رخ کریں گے۔

مزید پڑھیں: G 20 Summit in Kashmir 'جی ٹونٹی مندوبین کشمیر کے اندرونی حالات کا بھی جائزہ لیں'

واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو اس طرح کے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔ رواں ماہ کے آخری ہفتے یعنی 22 سے 24 مئی تک سمٹ سرینگر کے شہر افاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی اور امریکہ شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور اس بار جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.