ETV Bharat / state

JFK Condemns Travel Ban Saana Irshad ثنا ارشاد مٹو کے بیرونی سفر پر عائد پابندی قابل افسوس، جےایف کے

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 9:21 PM IST

پلٹزر ایوارڈ لینے بیرون ملک جارہی کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو کو دہلی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے گزشتہ روز روک دیا گیا۔ جرنلسٹ فیڈریشن آف کشمیر نے مرکزی حکومت کی اس عمل کی مذمت کی ہے۔JFK Condemns Travel Ban Saana Irshad

Sanna Irshad Mattoo
ثنا ارشاد مٹو

سرینگر:جرنلسٹ فیڈریشن آف کشمیر نے پلٹزر انعام یافتہ فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو کو نئی دہلی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روکنے کی مذمت کی ہے۔فیڈریشن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ثنا متو کو امریکی ویزا اور ٹکٹ ہونے کے باوجود بھی نیورک جانے سے روکنا قابل افسوس ہے۔JFK Condemns Travel Ban Saana Irshad

ٹویٹ
ٹویٹ

بتادیں کہ کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو پلٹزر ایوارڈ لینے کے لیے منگل کو بیرون ملک جارہی تھی،ایسے میں انہیں نئی دہلی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔Pulitzer Award winner Saana Irshad Mattoo

ثنا نے گزشتہ کل ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ 'وہ پلٹزر ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے نیویارک جا رہی تھی، تاہم انہیں دہلی ایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا ہے۔ امریکی ویزا اور ٹکٹ ہونے کے باوجود بھی نیورک پرواز میں سوار ہونے سے روکا گیا۔یہ دوسرا موقع ہے جب انہیں بغیر کسی وجہ کے سفر پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ چند ماہ قبل بھی انہیں بیرون ملک کے سفر پر جانے سے روکا گیا تھا۔ کئی عہدیداروں سے رابطہ کرنے کے باوجود بھی اس بار ان کے سفر پر پابندی لگا دی گئی۔

ٹویٹ
ٹویٹ

ثنا ارشاد مٹو کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس ایوارڈ شو میں شرکت کا بہت بڑا موقع تھا جو مکمل نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: Pulitzer Award Winner Sana Irshad: پلٹزر ایوارڈ لینے بیرون ملک جارہی ثنا ارشاد مٹو کو دہلی ایئرپورٹ پر روکا گیا

قابل ذکر ہے کہ ثنا ارشاد مٹو بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے ان چار صحافیوں میں شامل ہیں۔ جن کا نام فیچر فوٹوگرافی کے زمرے میں پلٹزر پرائز کے لیے اعلان کیا گیا ہے۔ مٹو کے علاوہ فوٹو جرنلسٹ عدنان عابدی، مرحوم دانش صدیقی اور امیت ڈیو کا نام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.