ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مہینے بھر میں حاضر نہ ہونے پر 10 مفرور افراد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا اعلان - ABSCONDING PERSONS IN BARAMULLA

بارہمولہ کے سوپور میں پولیس نے 10 مفرور افراد کے گھروں پر نوٹس چسپاں کرکے عدالت میں پیش ہونے کیلئے وارننگ دی ہے۔

بارہمولہ میں 10 مفرور افراد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا اعلان
بارہمولہ میں 10 مفرور افراد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا اعلان (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2024, 2:08 PM IST

بارہمولہ میں 10 مفرور افراد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا اعلان (ETV Bharat)

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے بدھ کے روز زنگیر بیلٹ میں 10 مفرور افراد کی رہائش گاہوں پر نوٹس چسپاں کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر وہ 30 دن کے اندر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔

جن لوگوں کے گھروں پر یہ اعلانیہ احکامات چسپاں کیے گئے ہیں ان میں لطیف احمد وار ولد مختار وار، عاشق حسین وار ولد علی محمد وار، افروز احمد وار سلو محمد مقبول وار ساکن وارپورہ، سوپور، یوسف لون ولد ثناء اللہ لون بوٹنگو، بشیر احمد میر ولد سبحان میر ساکن ہروان، ارشاد احمد ریشی ولد علی محمد ریشی ساکن یمبلزاوری کا نام شامل ہے۔

ان کے علاوہ مفرور ملزمین میں غلام نبی شیخ ولد غنی شیخ ساکن، کرنکشیون، سوپور، جاوید احمد ڈوبھی ولد غلام نبی ڈوبھی، ساکن زلورہ، فاروق احمد بٹ ولد عبد الاحد بھٹ شامل ہیں۔ ان نوٹسز میں ملزمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر مجسٹریٹ کورٹ میں رپورٹ کریں، اگر ایسا نہیں کرتے ہیں تو ان کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کپواڑہ میں اسلحہ اور منشیات برآمد

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے جمعہ کو عسکریت پسندی کے معاملے میں کولگام ضلع کے چنی گام میں ایک غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیا۔ پولیس کے مطابق ضبط کیے گئے مکان میں چار عسکریت پسندوں کو پناہ دی گئی تھی اور 06 جولائی 2024 اس مکان میں ان عسکریت پسندوں کو ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کولگام: عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے معاملے میں ایک مکان ضبط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.