سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ عسکریت پسندی پر مضبوطی سے حاوی ہوئی ہے اور دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کا ملک کے ساتھ مکمل طور انضمام ہو چکا ہے۔ Amit Shah on Militancy in Kashmir
سرینگر میں دلی سے ویڈیو موڈ کے ذریعے سماجی کارکن رامانوجچاریہ کے مجسمہ (سٹیچو آف پیس) کی افتتاحی تقریب کے دوران امت شاہ نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا کی قیادت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی سرپرستی سے جموں و کشمیر ترقی اور امن کی طرف گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر کسی امتیاز کے منوج سنہا جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو ترقی کی طرف لے جا رہے ہیں اور اس سمت میں کام کرنے کے لیے انہوں نے کمر کس لی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ رامانوجہچاریہ کا امن کا مجسمہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو امن و ترقی کی طرف لے گا اور رامانوجہچاریہ ان کے لیے مشعل راہ بھی ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رامانوجہچاریہ کا امن کا مجسمہ جموں و کشمیر کو وقف کرنے سے پورے ملک کو یہاں سے امن پیغام جارہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر میں امن بحال ہوگا۔ وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ وہ جموں و کشمیر میں امن بحالی اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔