وزیر داخلہ نے آج ریاستی گورنر سمیت اعلی سکیورٹی افسران کے ساتھ ریاست کی اندرونی سیکورٹی کا جائزہ لیا جس دوران انہوں نے ہدایت دی کہ عسکریت پسندی کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھا جائے۔
وزیر داخلہ کے دورے کی اختتام پر وزارت داخلہ کے سپیشل سیکریٹری برائے اندرونی سیکورٹی اے پی مہیشوری نے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور وزیر داخلہ کے دورے کی مختصر تفصیل دی۔
اے پی مہیشوری نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے ریاستی گورنر انتظامیہ اور سکیورٹی افسران کو عسکریت پسندی سے نمٹنے اور ریاست میں حالات کو بہتر بنانے پر سراہنا کی۔
مہیشوری کا کہنا تھا کہ وزیر نے سکیورٹی افسران کو ہدایت دی کہ عسکریت پسندوں اور عسکری کاروائیوں کو قطعی طور برداشت نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر نے ہدایت دی کہ عسکریت پسندی کیلئے فنڈنگ کے خلاف سخت کاروائی کرنے چاہئے اور ریاست میں امن و قانون کو بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ریاستی پولیس کو عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے پر داد رسی کی۔
انہوں نے ہدایت جاری کئے کہ عسکری کاروایوں میں ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کو انکے آبائی مقامات پر خراج پیش کرنا چاہئے اور عوامی مقامات کو ہلاک شدہ اہلکاروں کے نام پر رکھا جائے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے چیف سیکرٹری بی وی ار سبھرامانیم نے کہا کہ وزیر داخلہ نے سیول افسران کے ساتھ میٹنگ میں ریاست کی تعمیر و ترقی کے امور کا جایزہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ ریاست کی تعمیر و ترقی کے کاموں، گوڈ گورننس، پنچاتی اور بلدیاتی نظام کو مضوط اور فعال بنانے اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار دستاب کرے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ غریب عوام کیلئے مختص سکیموں کو ان سے استفادہ ہونے سے آراستہ کرائے۔
دونوں افسران نے پریس کانفرنس کے بعد کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔
خیال رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ تھا اور پہلے دورے کیلئے انہوں نے کشمیر آنے کا ہی فیصلہ کیا۔
وزیر داخلہ کے دورے سے وادی کے عوام اور سیاسی حلقوں میں یہ امید تھی کہ شائد وہ حریت کانفرنس کے ساتھ مزاکرتی عمل کا اعلان کریں گے، کیونکہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے گزستہ دنوں کہا تھا کہ حریت بات چیت کیلئے تیار ہے۔
وہیں حریت کانفرنس چئیرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھی مزاکرت عمل کو شروع کرنے کا خیر مقدم کیا تھا۔
تاہم امیدوں کے برعکس وزیر داخلہ یا انکے اعلی افسران نے بات چیت کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا۔