ETV Bharat / state

کشمیر میں یوم آزادی کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل تقاریب منعقد

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 5:13 PM IST

فل ڈریس ریہرسل تقریب کے پیش نظر اسٹیڈیم کے گرد وپیش سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اس کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔

کشمیر میں یوم آزادی کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل تقاریب منعقد
کشمیر میں یوم آزادی کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل تقاریب منعقد

وادی کشمیر میں جمعرات کو سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ یوم آزادی کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی تاہم کورونا وبا کی وجہ سے امسال پہلی بار ان تقریبات میں طلبا نے حصہ نہیں لیا۔

سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون سونہ وار میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کی صبح فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔

اس موقع پر ائی جی پی کشمیر وجے کمار نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ یوم آزادی کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر امسال فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر طلبا نے شرکت نہیں کی اور فنکاروں کی طرف سے پیش کئے جانے والے دوسرے ثقافتی پروگرام بھی محدود ہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر اسٹیڈیم امسال خالی ہی تھا۔

فل ڈریس ریہرسل تقریب کے پیش نظر اسٹیڈیم کے گرد وپیش سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور اس کی طرف آنے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔

وادی کے باقی اضلاع میں بھی جمعرات کو یوم آزادی کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل سادگی سے انجام دی گئی اور متعلقہ ضلع مجسٹریٹوں نے پرچم کشائی کے علاوہ پریڈوں کی سلامی لی۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیاں تصادم: تمام شواہد کی جانچ کی جارہی ہے: آئی جی پی کشمیر

اطلاعات کے مطابق فل ڈریس ریہرسل تقاریب میں کورونا کے پیش نظر طلبا نے حصہ نہیں لیا اور اس کے علاوہ فنکاروں کی طرف سے پیش کئے جانے والے پروگرام بھی محدود ہی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.