ETV Bharat / state

Four Hybrid Militants Arrested in Srinagar: سرینگر کے بمنہ علاقے میں چار ’ہائبرڈ‘ عسکریت پسند گرفتار

حفاظتی اہلکاروں نے سرینگر کے بمنہ علاقے میں ٹی آر ایف سے وابستہ چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ Four Hybrid Militants Arrested in Srinagar ان کی تحویل سے ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ا
ا
author img

By

Published : May 10, 2022, 7:59 PM IST

Updated : May 10, 2022, 9:17 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو سرینگر شہر کے بمنہ علاقے میں چار ’ہائبرڈ‘ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Four Hybrid Militants Arrested in Srinagar۔ پولیس ترجمان کے مطابق ’’بمنہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرینگر پولیس، فوج کی 2 آر آر نے بمنہ کراسنگ پر ایک چیک پوائنٹ قائم کیا۔ مشکوک انداز میں چیک پوائنٹ کے قریب آنے والے دو افراد کو حفاظتی اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی، تاہم ناکہ پارٹی نے انہیں حراست میں لے لیا۔‘‘

رینگر کے بمنہ علاقے میں چار ’ہائبرڈ‘ عسکریت پسند گرفتار
اسلحہ ضبط

پولیس ترجمان نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت طاؤس رسول گڈا ولد غلام رسول گڈا اور سلیم جان بٹ ولد محمد اشرف بٹ ساکنان عثمان آباد، بالمقابل ڈگری کالج بمنہ کے طور پر کی ہے۔ TRF Hyrbrid militants Arrested in Bemina پولیس کے مطابق ’’حراست میں لیے گئے افراد کی تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے ایک چینی ساخت کا ٹائپ 54 پستول، ایک میگزین اور دس چائنیز راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔‘‘

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ’’ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران (حراست میں لیے گئے) افراد نے انکشاف کیا کہ وہ ٹی آر ایف کے ہائبرڈ عسکریت پسند کے طور پر کام کر رہے ہیں اور پاکستانی ہینڈلرز کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کے لیے شہر میں پستول پہنچانے کے واقعات میں کلیدی رول ادا کر چکے ہیں۔‘‘ Hybrid Militants Arrested in Srinagarترجمان نے مزید بتایا کہ ’’دونوں افراد کی نشاندہی کے بعد ہمدانیہ کالونی، بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی اور اُن کے ماڈیول سے وابستہ دو مزید ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔ جن میں عبدالحمید راہ عرف علی ولد غلام رسول راہ اور سجاد احمد مرازی ولد خورشید احمد مرازی شامل ہیں، دونوں ہمدانیہ کالونی بمنہ کے رہائشی ہیں۔ دوران تلاشی دو مزید چینی 54 پستول، دو میگزین اور دس چائنیز راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔‘‘

دریں اثنا، سرینگر پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت بمنہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Last Updated : May 10, 2022, 9:17 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.