ETV Bharat / state

Former Indian Cricketers In Kashmir سرینگر میں سابق بھارتی کرکٹرز نے ویک اینڈ کا لطف اٹھایا - کشمیر میں سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سابق بھارتی کرکٹرز اجے جڈیجا، اجیت اگرکر اور یوراج سنگھ ویک اینڈ کا لطف اٹھاتے ہوئے نظر آئے۔ پوری خبر پڑھیں

سرینگر میں سابق بھارتی کرکٹرز نے ویک اینڈ کا لطف اٹھایا

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 3:26 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): سابق بھارتی کرکٹرز اجے جڈیجا، اجیت اگرکر اور یوراج سنگھ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ویک اینڈ کا لطف اٹھانے کے بعد دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور شہر کی قدرتی خوبصورتی کا بھی لطف اٹھایا۔ جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت کے ذریعہ ٹویٹر پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں کھلاڑی سرینگر کے رائل اسپرنگس گالف کورس (آر ایس جی سی) میں گولف کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹرز نے جموں و کشمیر کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی بھی تعریف کی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹرز اجے جڈیجا کا کہنا تھا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر زمین پر جنت ہے۔ میں پوری دنیا میں گولف کھیلتا رہا ہوں لیکن اس (آر ایس جی سی) کورس سے بہتر کوئی کورس نہیں ہے۔ یہاں کے لوگ اتنے خوش نصیب ہیں کہ جب کوئی یہاں آتا ہے تب ہی اسے سمجھ آتا ہے۔ یقیناً یہاں کا قدرتی حسن ہے لیکن یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے پیار اور گرمجوشی سے نوازا ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "یوراج اور اگرکر پہلے کبھی یہاں نہیں آئے تھے، لیکن آج وہ آئے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ یہاں کھیلنے کے لیے ہر مہینے آئیں گے۔ انہیں کبھی یقین نہیں تھا کہ سرینگر میں اتنا خوبصورت کورس ہو سکتا ہے لیکن اب ان کی آنکھیں کھل گئیں ہیں۔" اگرکر نے بھی جڈیجہ کے خیالات کی بازگشت کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے کئی جگہوں پر کھیلا ہے لیکن یہ کورس بہترین ہے۔ کورس کی خوبصورتی ..." ان کا کہنا تھا کہ "ہم کافی عرصے سے کشمیر کے سفر کا ارادہ کر رہے تھے لیکن کبھی موقع نہیں ملا... آخر کار ایسا ہوا اور میں بہت خوش ہوں۔"

اس دوران بائیں ہاتھ کے بلے باز یوراج سنگھ کو بھی ویڈیو میں کورس میں سیلفیز اور ویڈیوز لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ بتا دیں کہ سابق بھارتی کرکٹرز اجے جڈیجا نے 196 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 37.5 کی اوسط سے 7677 رنز بنائے ہیں جبکہ یوراج سنگھ نے 304 ون ڈے بین الاقوامی میچوں میں 36.5 کی اوسط سے 8701 رنز بنائے ہیں۔ جب کہ اگرکر نے 191 ون ڈے بین الاقوامی میچوں میں 288 وکٹیں حاصل کیں اور 6/42 ان کے بہترین اعداد و شمار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: J&K Cricketer Selected Net Bowler جموں و کشمیر کے آٹھ گیند باز آئی پی ایل میں نیٹ بولر منتخب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.