ETV Bharat / state

Srinagar Police on Eve Teasing : خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات افسوسناک، ایس ڈی پی او - ڈلگیٹ علاقے میں ایک دوشیزہ کو ہراساں

خواتین کو تنگ کرنے، ہراسانی کے واقعات کو روکنے کے لیے سرینگر پولیس نے خواتین کے لئے ایک خصوصی ہیلپ لائن قائم کی ہے۔

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات افسوسناک، ایس ڈی پی او

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 7:58 PM IST

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات افسوسناک، ایس ڈی پی او

سرینگر: گزشتہ روز سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں ایک دوشیزہ کو ہراساں کرنے اور اس پر فقرے کسنے کے واقعے کو حد درجہ افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ایس ڈی پی او، نہرو پارک، اور سینئر پولیس افسر منشاء بیگ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عوام سے ہراسانی یا اس طرح کے واقعات کو نظر انداز نہ کرنے اور اولیں فرصت میں پولیس کو مطلع کرنے کی تلقین کی۔

ایس ڈی پی او نے کہا کہ اس ضمن میں سرینگر پولیس نے ایک خصوصی ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کر دی ہے جس پر کوئی بھی شکایت موصول ہونے پر فوراً ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے عوام الناس خاص کر خواتین سے ہراسانی کے کسی بھی واقعے پر خاموشی اختیار کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے فوری طور پولیس کو مطلع کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈلگیٹ علاقے میں پیش آئے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’شکایت درج ہونے کے بارہ گھنٹوں کے اندر ہی ملوث نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس ضمن میں ایک اسکوٹی، جس پر دونوں سوار تھے، کو بھی ضبط کرکے اس کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ہراسانی کے واقعات کو روکنے کے لئے، اور طالبات کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے گزشتہ برس جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں ایک خصوصی ویمن پولیس ٹیم (اسکواڈ) تشکیل دی ہے جسے تعلیمی اداروں خاص کر کالجوں کے باہر تعینات کیا گیا ہے تاکہ اس طرح واقعات رونما نہ ہوں، اور اگر اس طرح کے واقعات پیش آئے تو ان سے بر وقت نپٹ جا سکے۔

مزید پڑھیں: Eve Teasing Incident: لڑکیوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف آر ٹی او کشمیر کا سخت قدم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.