سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی سہولت کے لیے داخلی دروازے پر تاخیر سے بچنے کے لیے 'ڈراپ اینڈ گو' کی سہولت متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ائرپورٹ حکام کے مطابق مسافر اپنی گاڑیاں ایئرپورٹ پر چھوڑ سکتے ہیں۔ ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ پر جائیں گے اور پھر مسافر اپنا سامان براہ راست ایکسرے پر ڈالیں گے اور سامان کی جانچ کے بعد ڈراپ گیٹ پر تعینات بیٹری پر چلنے والے ای رکشہ (E-Cart) میں سوار ہوسکتے ہیں جو کہ آرام دہ اور ماحول دوست ہے۔ بیٹری پر چلنے والے ای رکشہ مسافروں کو ان کے سامان کے ساتھ ٹرمینل تک لے جائیں گے۔ یہ سہولیت مفت ہے اور مسافروں سے اس سروس کے عوض کوئی بھی چارج نہیں لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Srinagar Airport جاوید انجم نے سرینگر ایئرپورٹ کے نئے ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا
ایسے میں اس سروس کے متعارف ہونے سے نہ صرف مسافروں کو کافی سہولت ہوگی بلکہ اس سروس کے استعمال سے ڈراپ آوٹ گیٹ پر بھیڑ بھاڑ اور گیٹ پر تاخیر سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ اس سہولیت کو آنے والے مسافر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ سرینگر سے آنے والے مسافر ای رکشہ میں آمد سے لے کر اخراج کے ڈراپ گیٹ تک سوار ہوسکتے ہیں۔ ڈراپ گیٹ پر وہ اپنی گاڑیوں میں سوار ہو کر گھر جا جاسکتے ہیں۔ اس سروس کو تجرباتی بنیادوں پر 4 جدید ترین ماحول دوست ای کارٹس کے ساتھ متعارف کرائی جارہی ہیں۔ ائر پورٹ حکام کے مطابق اگر اس کا اچھا ردعمل سامنے آتا ہے تو ہم اس طرح کے ای رکشہ کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔