ETV Bharat / state

Kashmir Weather کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان - کشمیر میں موسم کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں دن کے درجہ حرارت میں قدرے اضافہ جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ متوقع ہے۔ Dry Weather in Kashmir

کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 1:38 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے اور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں دن کے درجہ حرارت میں قدرے اضافہ جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ متوقع ہے۔ دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather Forecast in Kashmir

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Hyderabad Rain حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی میں اتوار کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی جس دوران دیہی علاقوں میں کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں مختلف کاموں میں مصروف دیکھا گیا۔ وادی میں حالیہ برف وباراں کے بعد سردی کی لہر قدرے تیز ہوئی ہے جس نے لوگوں کو گرم لباس زیب تن کرنے اور روایتی کانگڑیوں کو استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.