ETV Bharat / state

Director SKIMS on Rise In Covid Cases: گھبرانے کے بجائے کورنا کے رہنمایانہ اصولوں پر عمل کریں، ڈائیریکٹر سکمز - جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد

ڈاکٹرپرویز کول نے کہا کہ صورتحال پریشان کن نہیں ہے کیونکہ ابھی مثبت کیسوں کی شرح زیادہ نہیں، اسلئے ہمیں گھبرانے کی نہیں کرونا کے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے۔ Rise In Covid Cases

Director SKIMS
گھبرانے کے بجائے کورنا کے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت : ڈائیریکٹر سکمز
author img

By

Published : Jun 28, 2022, 10:56 AM IST

سرینگر: ملک کے دیگر کچھ حصوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سرینگر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز احمد کول نے کہا ہے کہ کرونا معاملات میں غیر معمولی اضافے سے لوگوں کو گھبرانے کے نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔Rise In Covid Cases

ڈاکٹرپرویز کول نے کہا کہ صورتحال پریشان کن نہیں ہے کیونکہ ابھی مثبت کیسوں کی شرح زیادہ نہیں، اسلئے ہمیں گھبرانے کی نہیں کرونا کے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں اگر لاپرواہی سے کام لیا جائے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ ماسک لگانا اور متواتر طور پر ہاتھوں کو صاف کرنے کے اقدامات کو اپنانے سے نہ صرف کرونا وائرس سے بلکہ چھاتی کی عام بیماریوں سے دور رہا جاسکتا ہے۔Director SKIMS Calls For Caution

ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر کول نےمزید کہا کہ کورونا وائرس کی مختلف ہیتوں کی تحقیق کرنے والے اداروں آئی ایچ ایم ای، یونیورسٹی آف واشنگٹن اور دیگر تحقیقی اداروں نے جموں و کشمیر اور لداخ میں مستقبل قریب میں کسی تازہ لہر کی کوئی پیش گوئی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط سے کام لے کر کرونا کے مثبت کیسز میں اضافہ سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ دنیا اور ملک کے کچھ حصوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں لہذا ہمیں بھی گھبرانے کے بجائے چوکنا رہنے کی ضرورت۔ Director SKIMS on Rise In Covid Cases

واضح رہے جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 9ہزار 389ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت 67افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 54ہزار 865ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے13اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ 7اضلاع میں 67افراد کو مثبت قرار دیا گیا جن میں47 کا تعلق جموں صوبے جبکہ 20 کا تعلق کشمیر سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Covid 19 in JK: جموں وکشمیر میں کورونا کے 40 نئے کیسز درج، ایک کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.