ETV Bharat / state

ڈی ایچ ایس کے نے 2024 ہیلتھ کیلنڈر اجرا کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 10:34 PM IST

DHSK unveils 2024 Health Calendar ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ ہیلتھ کیلنڈر کی نقاب کشائی کا مقصد سال بھر میں صحت سے متعلق اہم واقعات، سنگ میلوں یا مہمات کے بارے میں شعور کو اجاگر کرنا ہے۔

dhsk-unveils-2024-health-calendar
ڈی ایچ ایس کے نے 2024 ہیلتھ کیلنڈر اجرا کیا

سرینگر:ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروس کشمیر نے 2024 ہیلتھ کیلنڈر کی رسم رونمائی انجام دی ۔اس حوالے سے پیر کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر کے مرکزی دفتر واقع بمنہ سرینگر میں ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے 2024 ہیلتھ کیلنڈر کی نقاب کشائی انجام دی۔

اس موقعے پر 2024 ہیلتھ کیلنڈر پر روشنی ڈالی گئی، صحت کے متعلق اہم دنوں اور ممکنہ وباء کے بارے میں بیداری کے تعلق سے بھی کلینڈر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ ہیلتھ کیلنڈر کی نقاب کشائی کا مقصد سال بھر میں صحت سے متعلق اہم واقعات، سنگ میلوں یا مہمات کے بارے میں شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ ایسے میں صحت عامہ کو فروغ دینے، احتیاطی تدابیر کی حوصلہ افزائی کرنے اور صحت کے اہم مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ٹول کے طور پر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیلنڈر اکثر بیماریوں سے آگاہی، ویکسینیشن مہم، صحت کے مشاہدات، اور صحت مند کمیونٹی کو فروغ دینے کے لیے دیگر اقدامات جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ منعقدہ اس تقریب پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے علاوہ محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر، چیف اکاؤنٹس آفیسر، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.