ETV Bharat / state

Congress Bharat Jodo Yatra: بی جے پی ملک میں نفرت کی سیاست کر رہی ہے: کانگریس - کانگرس سابق رکن پارلیمان میم افضل

کانگریس کی جانب سے کنیاماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، کانگریس لیڈران کے مطابق ’’یاترا کا مقصد ملک میں عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ نفرت کی سیاست کے خلاف متحدہ ہو جائیں تاکہ بی جے پی کی طرف سے ملک کی اقتصادی و سماجی ابتری کو روکا جاسکے۔‘‘Bharat Jodo Yatra Congress

Congress Bharat Jodo Yatra: بی جے پی ملک میں نفرت کی سیاست کر رہی ہے: کانگریس

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 1:48 PM IST

سرینگر: حزب اختلاف کانگرس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ’’ملک میں نفرت کی سیاسی پھیلا رہی ہے جس سے ملک کی اقتصادی، سماجی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔‘‘ کانگرس کے سابق رکن پارلیمان اور قومی ترجمان میم افضل نے سرینگر میں کانگرس دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو کانگرس ہی روک سکتی ہے۔‘‘Congress MP M Afzal in Srinagar

بی جے پی ملک میں نفرت کی سیاست کر رہی ہے: کانگریس

میم افضل نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ملک کو نفرت کی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں اس کے خلاف کانگرس ’’بھارت جوڑو‘‘ یاترا کا انعقاد کر رہی ہے جو کنیاکماری سے کشمیر تک منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ستمبر سے شروع ہوگی اور کانگریس رہنما راہل گاندھی اس کی شروعات کریں گے۔MP M Afzal Criticizes BJP

انہوں نے مزید کہا کہ مہم بارہ ریاستوں اور دو یونین ٹریٹریز سے ہو کر گزرے گی جس میں ملک کی عوام اور کانگرس کارکنان شرکت کریں گے۔ میم افضل نے مزید کہا کہ یہ یاترا 150 دنوں پر محیط ہے جس میں شرکاء صرف پیدل چلیں گے اور ایک قدم کے لئے بھی گاڑی یا دوسری سواری کا استعمال نہیں ہوگا۔Congress MP M Afzal Holds Press Conference in Srinagar

افضل نے مزید کہا کہ اس یاترا کا مقصد ملک میں عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ نفرت کی سیاست کے خلاف متحدہ ہو جائیں تاکہ بی جے پی کی طرف سے ملک کی اقتصادی و سماجی ابتری کو روکا جاسکے۔Congress to Hold Bharat Jodo yatra

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.