ETV Bharat / state

Cleanness Drive In Dal Lake: جھیل ڈل میں" اتھواس "صفائی مہم جاری - ڈی ویڈنگ مہم ڈل جھیل

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 9 اپریل کو جھیل ڈل میں "اتھواس "نام کے تحت صفائی مہم کا آغاز کیا ۔ اس مہم کے تحت آج منگل کے روز ڈپٹی اکاؤٹنٹ جنرل( آیڈیٹ) انابت خالق نے ڈک جھیل میں ڈی ویڈنگ مہم کا آغاز کیا۔ ان کے ہمراہ امرسنگھ کالج کے طلبہ و طالبات بھی شریک تھے۔Cleanness Drive In Dal Lake

cleanness-drive-athwas-continue-in-dal-lake-college-students-participate-in-drive
جھیل ڈل میں" اتھواس "صفائی مہم جاری
author img

By

Published : Apr 12, 2022, 10:55 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 9 اپریل کو جھیل ڈل میں "اتھواس "نام کی صفائی مہم شروع کرنے کے بعد الگ الگ محکموں کے سربراہان اور مختلف کالجوں کے طلبہ کو ڈل جھیل کی صفائی مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔اسی کڑی کے تحت منگل کے روز جھیل ڈل میں ڈی ویڈنگ مہم کا آغاز ڈپٹی اکاؤٹنٹ جنرل( آیڈیٹ) انابت خالق نے کیا، جس میں امرسنگھ کالج کے طلبہ و طالبات نے بھی بڑھ چڑھ حصہ لیا۔Amar Singh College Students in Dal Cleanness Drive

جھیل ڈل میں" اتھواس "صفائی مہم جاری
اس موقعے پر انابت خالق نے کہا کہ "اتھواس" نام سے شروع کی گئی مہم کا مقصد ہر ایک شہری کو اس صفائی مہم کا حصہ بننا ہے اور یہ مہم اسی صورت میں کامیاب بن سکتی ہے جب ہر ایک شہری اپنی شرکت داری کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈل نہ صرف سیاحت کے اعتبار سے کشمیر کی شان ہے بلکہ ماحولیات کے حوالے سے یہ اپنی ایک خاص اہمیت رکھتا ہے ایسے میں یہ ہم سب ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ڈل جھیل شان رفت کو بحال کرنے میں اپنا بھر تعاون پیش کریں۔تاکہ خاطر خواہ نتائج سامنے آئے۔ATHWAS Cleanness Drive وہیں اکاؤٹنٹ جنرل نے جھیل کی صفائی کی سرگرمیوں میں اپنے عزم کا مظاہرہ کرنے پر طلباء کی کافی تعریف کی۔اس موقعے پر امرسنگھ کالج کے طلبہ و طالبات نے بھی عام لوگوں کے علاوہ دیگر طلباء پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی زمہ داری نبھاکر اس نیک کا حصہ بننے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے گزشتہ ہفتے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جھیل ڈل کی شان رفت کو بحال کرنے کے لیے حکومت پر عزم ہے اور گزشتہ دو برس سے جھیل ڈل اور نگین جھیل میں جاری صفائی مہم کے خاطر خواں نتائج بھی بر آمد ہورہے ہیں کیونکہ اس صفائی مہم میں انتظامیہ نے مقامی لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں جھیل ڈل اتنا صاف نہیں تھا جتنا کہ آج یہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.