ETV Bharat / state

AAP leader on SI Recruitment Scam عآپ لیڈر کا سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ معاملے میں جلد کارروائی کا مطالبہ

عام آدمی پارٹی (عآپ) لیڈر نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو جموں و کشمیر سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس معاملے جلد پیش رفت اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ JK Sub Inspector Recruitment Scam

عام آدمی پارٹی لیڈر شیمہ فاروقی سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 4:47 PM IST

سرینگر: عام آدمی پارٹی لیڈر شیمہ فاروقی نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ فاروقی نے جموں و کشمیر سب انسپکٹر اسامیوں کی بھرتی سمیت دیگر گھوٹالوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ’’سنہ 2019سے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ جموں و کشمیر میں شفاف گورننس کا دعویٰ کر رہی ہے تاہم زمینی حقائق کے اس بالکل بر عکس ہیں۔‘‘AAP leader Criticized LG Admin on SI Recruitment Scam

عام آدمی پارٹی لیڈر شیمہ فاروقی سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران

سب انسپکٹر بھرتیوں میں گھوٹالے کے حوالہ سے فاروقی نے کہا کہ حالیہ ایام میں 38مقامات پر چھاپے مارے گئے تاہم اس کی تفاصیل شیئر نہیں کی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان گھوٹالوں میں بھاجپا لیڈران و کارکنان بھی ملوث ہیں یا پھر اثر و رسوخ والے افراد کو تحفظ فراہم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔‘‘ فاروقی نے مزید کہا کہ ’’بد عنوانی میں ہریانہ گینگ کا نام بھی سامنے آیا ہے اور ہریانہ میں اس وقت بی جے پی برسر اقتدار ہے۔‘‘

عام آدمی پارٹی لیڈر کے مطابق ’’ہریانہ گینگ کی جانب سے امتحانی پرچے لیک کرنے اور امیدواروں سے لاکھوں روپے اینٹھنے کے انکشاف سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس گھوٹالے کی جڑیں بہت گہری ہیں۔‘‘ فاروقی نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اس حوالہ سے غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.