ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022 Concluded: امسال تین لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کیے

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پُرامن انعقاد پر سول انتظامیہ، مقامی لوگوں اور سکیورٹی فورسز کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ امسال 3 لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے امرناتھ گُپھا پر حاضری دی۔ Amarnath Yatra 2022 Concluded

3.65 lakh pilgrims performed Amarnath Yatra this year says manoj sinha
امسال تین لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کیے
author img

By

Published : Aug 12, 2022, 9:06 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یاترا کے پُر امن انعقاد پر سیول انتظامیہ، مقامی لوگوں اور سیکورٹی فورسز کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ امسال 3لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے امر ناتھ گھپا پر حاضری دی۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے پانچ برسوں کے دوران امسال سب سے زیادہ یاتریوں نے گُپھا کا درشن کیا ہے۔ان باتوں کا اظہار ایل جی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔LG Manoj Sinha Press Conference On Amarnath Yatra

امسال تین لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کیے

انہوں نے کہا کہ کووڈ کے باعث پچھلے دو سالوں سے یاترا نہیں ہو پائی اور رواں سال یاترا کے پُرامن انعقاد کی خاطر انتظامیہ نے پہلے ہی تیاریاں شروع کی تھیں۔ایل جی منوج سنہا نے بتایا کہ سیول انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے یاترا کے دوران جس طرح سے اپنے فرائض انجام دئے وہ سراہنا کے قابل ہے۔ امسال 3لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے گُپھا پر حاضری دی۔

اعدادو شمار ظاہر کرتے ہوئے ایل جی نے بتایا کہ سال 2016 میں 2لاکھ 20 ہزار یاتریوں نے امر ناتھ گُپھا کے درشن کیے تھے، سال 2017 میں دو لاکھ ستر ہزار ، سال 2018 میں دو لاکھ 85 ہزار اور سال 2019 میں تین لاکھ 47 ہزار یاتری وارد کشمیر ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں کے اعدادو شمار سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ رواں برس سب سے زیادہ یاترا یہاں آئے اور پوترا شیو لنگم کے درشن کرکے واپس اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوئے۔

موصوف ایل جی نے بتایا کہ امسال بالتل میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں کئی دنوں تک یاترا کو روکنا پڑا لیکن میں مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ آرمی ، فوج ، سکیورٹی فورسز، انتظامیہ ، شرائن بورڈ این ڈی آر ایف اور دوسرے لوگوں نے سخت محنت کی اور یاترا کو چند دنوں کے اندرا ندر ہی دوبارہ بحال کیا جس وجہ سے ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے درشن کیے۔

ایل جی نے کہاکہ اگر بادل پھٹنے کا واقع رونما نہ ہوا تھا تو امسال ریکارڈ توڑ یاتریوں کی آمد متوقع تھی۔انہوں نے کہا کہ ” امسال 44 دنوں پر یاترا محیط تھی تاہم 20 دن موسم کافی خراب رہا اور پوترا گُپھا کے اردگرد بارشیں ہوتی رہی لیکن اس کے باوجود بھی پوترا گُپھا کے نزدیک تعینات فوجی اہلکاروں نے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں“۔

مزید پڑھیں:

اُن کے مطابق گُپھا کے نزدیک پہلے صرف ستر ہزار یاتریوں کے لیے گنجائش تھی لیکن امسال ہم نے ایک لاکھ سے زائد یاتریوں کے لئے انتظام کیا تھا۔ یاتریوں کی سہولیات کے لیے سرینگر میں ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کی تھی جبکہ یاتریوں کی ٹریکنگ کی خاطر ایف ڈی آئی سسٹم بھی نصب کیا تھا۔

ایل جی منوج سنہا نے بتایا کہ یاترا کے دوران ایک بچی امر ناتھ گھپا کے نزدیک اپنے رشتہ داروں سے بچھڑ گئی تاہم اسی ٹریکنگ سسٹم کی وجہ سے اُس کا پتہ لگا کر والدین کے سپرد کیا گیا۔ ٹریفک جام کے پیش نظر لوگوں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا تاہم مجموعی طورپر یاترا پُرامن طور پر کامیاب رہی اور اس کو کامیاب کرانے میں سبھی نے اپنا تعاون پیش کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں یہاں کے لوگوں کو سب سے زیادہ شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا جب بادل پھٹنے کا واقع رونما ہوا تو یہاں کے لوگوں نے کس طرح یاتریوں کی مدد کی ۔

چھ لاکھ یاتریوں کے ٹارگیٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی نے بتایا کہ ہم نے ٹارگیٹ نہیں بلکہ امکان ظاہر کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دو سال کووڈ کی وجہ سے یاترا نہیں ہو پائی تھی لہذا ہم توقع کر رہے تھے کہ امسال زیادہ سے زیادہ یاتری امر ناتھ گُپھا کے درشن کے لئے آئیں گے لیکن جتنے بھی آئے ہم اس سے مطمئن ہے۔ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ اگر بیس روز تک موسم خراب نہیں رہتا تو یاتریوں کی آمد میں مزید اضافے کا امکان تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.