ETV Bharat / state

Sealed Shops Reopened at Aftab Market آفتاب مارکیٹ میں لوٹ آئی رونق

لال چوک، سرینگر کے معروف آفتاب مارکیٹ کی سربمہر کی گئی دو درجن سے زائد دکانیں چوبیس گھنٹوں کے اندر دوبارہ کھول دی گئیں۔ 25 Shops sealed in Srinagar Re opened

آفتاب مارکیٹ میں لوٹ آئی رونق
آفتاب مارکیٹ میں لوٹ آئی رونق
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 5:46 PM IST

آفتاب مارکیٹ میں لوٹ آئی رونق

سرینگر (جموں و کشمیر): جمعرات کی سہ پر سرینگر انتظامیہ نے معروف آفتاب مارکیٹ میں سیل کی گئی دکانیں کھولنے کی اجازت دی، جس پر دکانداروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی ستائش کی۔ یاد رہے کہ بدھ کی شام سرینگر انتظامیہ نے سرینگر کے قلب لال چوک میں واقع معروف آفتاب مارکیٹ میں تقریبا 25 دکانیں سیل کر دی تھیں۔

ایک سرکاری افسر نے دکانیں کھولے جانے کی اجازت دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ: ’’سیل کی گئی تمام 25 دکانوں کو کھول دیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا مزید کہا کہ گنڈا سنگھ نامی ایک مہاجر باشندے کی شکایت پر دکانوں کو سیل کر دیا گیا تھا تاہم بعد میں یہ واضح ہوا کہ دکانداروں نے دکانیں از خود نہیں بلکہ سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) نے دکانیں تعمیر کی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دکاندار باضابطہ طور دہائیوں سے دکانوں کا کرایہ ایس ایم سی کو ادا کرتے آ رہے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے دکانوں کو کھولے جانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالہ سے مزید تحقیقات جاری رہے گی اور پوری تحقیقات کے بعد ہی مزید کارروائی انجام دی جائے گی۔ ادھر، آفتاب مارکیٹ کو کھولے جانے کے بعد مارکیٹ میں جشن کا ماحول ہے۔

ایک مقامی دکاندار نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جس دکان پر وہ کام کر رہے ہیں وہ اُن کے دادا نے سرینگر میونسپل کارپوریشن سے 1972میں کرایہ پر لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے باضابطہ طور وہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کو کرایہ ادا کرتے آ رہے ہیں کیونکہ یہ آفتاب مارکیٹ کی بیشتر دکانیں، جنہیں گزشتہ شام سیل کر دیا گیا تھا، 1972میں اُس وقت کی حکومت کی منظوری کے بعد ہی تعمیر کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: Shops Sealed in Aftab Market سرینگر کے آفتاب مارکیٹ میں 25 دکانیں سیل

دکانداروں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’جس شخص نے آج زمین کے مالک ہونے کا دعویٰ کیا ہے انہوں نے نصف صدی تک خاموشی کیوں اختیار کی؟‘‘ دکانداروں نے کہا کہ ’’یہ دکانیں ہم نے نہیں بلکہ سرینگر میونسپل کارپوریشن نے اُس وقت کی منتخب عوامی حکومت کی منظوری کے بعد ہی تعمیر کی ہیں، جس سے کارپوریشن کو سالانہ لاکھوں روپے کی آمدن ہوتی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.