ETV Bharat / state

E-Buses in Srinagar سرینگر میں ابتدائی طور پر 20 ای بسیں متعارف کی جارہی ہے

گزشتہ برس جموں وکشمیر انتظامیہ نے ٹاٹا موٹرس لمیٹڈ اور چالو موبیلیٹی پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ جموں اور سرینگر میں 200 الیکٹرک بس سروس کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔

20-e-buses-be-introduced-in-srinagar-under-smart-city-project
سرینگر میں ابتدائی طور پر 20 ای بسیں متعارف کی جارہی ہے
author img

By

Published : Jul 22, 2023, 5:37 PM IST

سرینگر: شہر سرینگر میں اگلے ہفتے 20 الیکٹرانک بسوں کو متعارف کیا جارہا ہے۔ ایسے میں یہ بسیں شہر بھر میں پروٹو ٹائپ ٹیسٹنگ سے گزریں گی،تاکہ ان کی کارگردگی کا جائزہ لیا جاسکے اور کسی بھی ضروری ترمیم عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
مذکورہ بسیں دو سائز 9 میٹر اور 12 میٹر لمبائی میں آتی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ روزانہ کم از کم یہ 200 کلومیٹر کی مسافت طے کریں گی۔شہر سرینگر میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو بڑھانے کے لئے حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت 100 سمارٹ ای بسوں کا فلیٹ شروع کرنے کا منصوبہ رکھا تھا اور رواں ماہ کے آخر تک ایسی 20 ای بسیں آنے کی امید ہے۔

ای سمارٹ بسیں جدید خصوصیات سے آراستہ ہوں گے،جن میں رئیل ٹائم ٹریکنگ ، آن بورڈ وائی فائی اور دیگر سہولیات شامل ہیں ۔اس اقدام کا بنیادی مقصد ،زیادہ لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ ٹریفک جام اور آلودگی سے شہر کر بچایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

بجلی سے چلنے والی گاڑیاں سرینگر کی سڑکوں پر بحال

سرینگر میں الیکٹرک بسوں پر پابندی عائد

گزشتہ برس جموں وکشمیر انتظامیہ نے ٹاٹا موٹرس لمیٹڈ اور چالو موبیلیٹی پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ جموں اور سرینگر میں 200 الیکٹرک بس سروس کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔ان ماحول دوست بسوں کے چارجنگ اسٹیشن پانتھ چوک میں قائم کیا گیا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.