ETV Bharat / state

142 militants killed so far in Kashmir:ـ رواں برس کشمیر میں 142عسکریت پسند ہلاک

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مہینے میں اب تک جنوبی کشمیر کے اضلاع میں پانچ مسلح تصادم آرائیوں میں سات عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ مزید یکہ امسال اب تک 142 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں جن میں سے 34 غیر ملکی ہیں۔

a
a
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 2:02 PM IST

سرینگر: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے اہوٹو گاؤں میں منگل کی شام ایک مسلح تصادم میں عسکریت پسند تنظیم جیش محمد سے وابستہ دو مقامی عسکریت پسند مارے گئے۔ جبکہ اس سے قبل ضلع کے ایک اور علاقے میں پیر کی شامل پیش آئے تصادم میں ایک غیر مقامی عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔ حفاظتی ایجنسیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اب تک جموں و کشمیر میں کُل 142عسکریت پسند ہلاک کیے گئے۔Militants Killed in Kashmir during 2022

ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ ضلع کولگام کے اہوٹو علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس میں دو عسکریت پسندوں کو گھیر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ انکائونٹر کی شکل اختیار کر گیا جو دونوں عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم ہوا۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت محمد شفیع اور محمد آصف کے طور پر کی ہے، دونوں ضلع کولگام کے رہائشی ہیں۔ ہلاک کیے گئے عسکریت پسندوں کی تحویل سے دو اے کے 47 رائفلیں، گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ کولگام ضلع میں 24 گھنٹوں میں اس طرح کا یا دوسرا تصادم تھا۔Kashmir Militancy

مزید پڑھیں: Jammu and Kashmir Police رواں برس ضلع کولگام میں پچاس عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جموں وکشمیر پولیس

پیر کی شام، ضلع کولگام میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک عسکریت پسند، جس کی شناخت ہریرہ کے نام سے ہوئی تھی، کولگام ضلع کے بٹ پورہ علاقے میں تصادم میں مارا گیا۔ تصادم میں ایک فوجی اور دو شہری زخمی بھی ہوئے۔Militants Killed in Kashmir

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مہینے میں اب تک کشمیر کے جنوبی اضلاع میں پانچ مسلح تصادم آرائیوں میں سات عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ مزید یکہ امسال اب تک 142 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں جن میں سے 34 غیر ملکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Kulgam کولگام انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.