ETV Bharat / state

رواں برس اب تک 133 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے: آئی جی کشمیر

وادیٔ کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ آئی جی کشمیر نے اس طرح کا خلاصہ کیا ہے۔

رواں برس ابتک 133عسکریت پسند ہلاک کیے گئے: آئی جی

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 1:20 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام اور سرینگر کے بمنہ علاقے میں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ابتک 133عسکریت پسند تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کولگام تصادم کے دوران مقامی عسکریت پسند کو خود سپردگی کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا لیکن اُس نے فورسز کی ایک نہ سنی اور فائرنگ کا سلسلہ جار ی رکھا جس کے بعد ہمارے پاس بھی جوابی کارروائی کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

آئی جی نے مزید بتایا کہ وادیٔ کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ آپریشن اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک آخری عسکریت پسند کو ڈھیر نہیں کیا جاتا۔

دریں اثناء وادیٔ کشمیر خصوصاً شہر سرینگر میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں، وہیں کشمیر میں مزید ہزاروں فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.