ETV Bharat / state

Jamaat Islami Properties Seized شوپیاں میں جماعت اسلامی کی جائیدادیں سربمہر

شوپیاں میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی جانب سے جماعت اسلامی تنظیم کے کئی مقامات پر صبح سے ہی چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی ہے۔اس دوران ضلع انتظامیہ نے جماعت اسلامی تنظیم کے نو جائیدادوں کو سیز کر دیا گیا ہیں ۔SIA conducts raids in Shopian

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 10, 2022, 3:38 PM IST

Updated : Nov 10, 2022, 5:24 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آی اے) کی طرف سے آج صبح کئی مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں انجام دی گئیں اور جماعت اسلامی کی متعدد جائیدادوں کو سربمہر کردیا گیا۔ 9 JeI properties Sealed

ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ ضلع شوپیاں کے بٹہ پورہ،بٹہ گنڈ، بنہ گام اور چتراگام سمیت قریب 7 مقامات پر چھاپے مارے جس دوران جماعت اسلامی تنظیم کی پراپرٹیز کو سربمہر کردیا گیا۔SIA conducts raids in Shopian

شوپیاں میں جماعت اسلامی کے کئی جائیدادیں سربمہر

ضلع مجسٹریٹ شوپیاں کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ ’سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر کے 5 نومبر 2022 کے کمیونکیشن کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ بٹہ مالو پولیس اسٹیشن میں درج ایک ایف آئی آر جس کی چھان بین اب ایس آئی اے پولیس اسٹیشن سے کی جا رہی ہے، کی تحقیقات کے دوران 9 جائیدادیں سامنے آئی ہیں جن کے مالک یا جو کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کی تحویل میں ہیں اور جو شوپیاں ضلع کے دائرہ اختیار میں واقع ہیں اور ان کو یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ8 کے تحت نوٹیفائی کرنا ہے‘۔

حکمنامے کے مطابق ان نو جائیداروں میں ایک اسکول عمارت جس کو ابھی استعمال نہیں کیا گیا ہے اور الگ الگ اراضی کے ٹکڑے ہیں جو جماعت اسلامی کے نام پر رجسٹر ہیں۔متعلقہ تحصیلدار کے رپورٹ اور ان جائیدادوں کے ریونیو ریکارڈس سے یہ پایا گیا کہ ان جائیدادوں کے مالک یا یہ جماعت اسلامی کے ممبروں کی تحویل میں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مقصد کے لئے ایس آئی اے کے افسروں اور پولیس کے علاوہ ان جائیدادوں میں کسی کے داخلے یا استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے۔یہ ہدایات غیر قانونی سرگرمیوں (انسداد) ایکٹ (یو اے پی اے) 1967 کے دفعہ8 کے تحت جاری کی گئی ہیں

مزید پڑھیں: SIA conducts raids in Shopian شوپیان میں ایس آئی اے کی کاروائی جاری

واضح رہے کہ کہ 28 فروری 2019 کو مرکزی وزارت داخلہ نے یو اے پی اے کے تحت اس تنظیم یعنی جماعت اسلامی کو پانچ سال کے لئے کالعدم قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ جماعت اسلامی کشمیر عسکریت پسند تنظیموں کے رابطے میں ہے اور کشمیر اور دوسری جگہوں میں انتہا پسندی اور ملی ٹنسی کی تائید کرتی ہے۔Ban on Jamaat Islami jk

Last Updated : Nov 10, 2022, 5:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.