ETV Bharat / state

NIA Raid In Shopian شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری - شوپیان میں این آئی اے

شوپیاں ضلع کے امام صاحب علاقے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔ چھاپہ کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری

author img

By

Published : May 3, 2023, 3:25 PM IST

Updated : May 3, 2023, 4:25 PM IST

شوپیان: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں تازہ چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی۔ یہ چھاپہ کس مقصد سے مارے گئے اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اطلاعات کے مبابق آج پولیس اور سی آر پی کے تعاون سے قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے دستوں نے شوپیاں ضلع کے امام صاحب علاقے میں محمد اسحاق پالہ کے گھر پر چھاپے مارے ہیں۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے پونچھ ضلع کے کھنیتر گاؤں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپہ ماری کے دوران ایک خاتون کو حراست میں لیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ملیٹینسی کیس کے سلسلے میں تفتیشی ایجنسی نے منگل کی صبح جموں و کشمیر کے 12 مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ اطلاع کے مطابق پونچھ کے کھنیتر گاؤں میں بھی این آئی اے نے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور ایک خاتون کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ بتادیں کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو تباہ کرنے کی خاطر پچھلے کئی ماہ سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے گزشتہ چار سال کے دوران جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ عام طور پر عسکریت پسندوں یا انکی اعانت کرنے والی علیحدگی پسند سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ان چھاپہ مار کارروائیوں کی زد میں لایا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے غیر ملکی حمایت یافتہ نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ ابھی تک تاہم عدالتوں میں ان کیسوں کو پایہ تکمیل تک لیجانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kupwara Encounter کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، سرچ آپریشن جاری

Last Updated : May 3, 2023, 4:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.