ETV Bharat / state

Jumatul-Wida observed with Religious Fervour: کشمیر کے مختلف اضلاع میں جمعۃ الوداع کے پرُامن اجتماعات

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 10:40 PM IST

وادی کشمیر میں بھی پورے عالم کی طرح فرزندان توحید نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ - جمعۃ الوداع - کے مقدس موقع پر مساجد و خانقاہوں، زیارتگاہوں میں بڑے اور پُرامن اجتماعات منعقد کیے۔ Jumatul Wada observed with Religious Fervour شب قدر کی نسبت سے شب خوانی میں بھی درود و اذکار، ختمات المعظمات کی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں اس موقع پر سلامتی و بھائی چارے کے لئے دعائیں کی گئیں۔

بجبہاڑہ، اننت ناگ
بجبہاڑہ، اننت ناگ

شوپیاں

جنوبی کشمیر South kashmir کے ضلع شوپیاں میں بھی جمعتہ الوداع کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں، فرزندان توحید نے نماز جمعہ کے موقع پر عظیم الشان دینی اجتماعات میں شرکت کی۔ Jumatul Wada observed with Religious Fervour تاریخی جامع مسجد شوپیان کے ساتھ ساتھ دیگر مساجدوں و خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا اور نے فرزندان توحید نے بار گاہ الٰہی میںسر بسجود ہو کر دعائیں مانگیں اور اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے آہ و زاری کی۔

شوپیاں

بڈگام

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی مساجد و خانقاہوں میں جمعۃ الوداع کے موقع پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ بڈگام میں سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد چرار شریف میں حضرت شیخ العالم رحمۃ اللہ علیہ کی زیارتگاہ پر منعقد ہوا جس میں ضلع بڈگام سمیت دیگر اضلاع سے آئے عقیدت مندوں سے حضرت شیخ العالمؒ کی درگاہ میں منعقدہ اجتماع میں شرکت کی۔

بڈگام

بجبہاڑہ

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھرم علاقہ میں جمعۃ الوداع کی تقریب جوش و جذبے سے منائی گئی۔ کھرم درگاہ میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع بلکہ وادی کے دیگر علاقوں سے عقیدت مندوں نے حاضری دے کر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کی۔ گزشتہ شب سے ہی کھرم درگاہ میں ختمات المعظمات کی روح پرور محفلوں کا انعقاد کیا گیا۔ خراب موسمی صورتحال کے باوجود عقیدت مندوں نے رات بھر شب خوانی کرکے شب قدر کی برکات سے فیضیابی کے لیے دعائوں کا اہتمام کیا۔

بجبہاڑہ، اننت ناگ

درگاہ کے منتظمین نے بتایا کہ سال میں تقریباً 6 بار کھرم درگاہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت سے لاکھوں زائرین فیضیاب ہوتے ہیں، جس کے لئے اُنہوں نے تمام زائرین کو مبارک باد پیش کی۔

خانقاہ فیض پناہ ترال میں لوگوں کا اژدھام

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں میں بھی شب قدر اور جمعۃ الوداع کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں، لوگوں نے رات بھر مساجد اور خانقاہوں میں شب بیداری میں حصہ لیا جس میں علمائے کرام نے شب قدر کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ جمعۃ المبارک کے مقدس موقع پر خانقاہ فیض پناہ ترال میں ہزاروں افراد نے نماز جمعہ میں شرکت کی اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

ترال

عقیدت مندوں نے بتایا کہ دو برس تک عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے ایسے اجتماعات منعقد نہ ہو سکے، تاہم جمعۃ الوداع کے موع پر خانقاہ فیض پناہ، ترال میں آکر انہیں انتہائی سکون حاصل ہوا۔

دریں اثناء، جمعۃ الوداع کے موقع پر بازاروں میں خاصی گہما گہمی دیکھنے کو ملی اور لوگ خریداری کرنے میں محو تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.