ETV Bharat / state

بی ایس ایف نے پاکستانی درنداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا - این ایس جموال

ذرائع کے مطابق درنداز کو متعدد بار واپس جانے کو کہا گیا۔ تاہم وہ بی ایس فینس (دیوار) کی طرف پیش قدمی کرتا رہا جس کے بعد فوج گولی چلانے پر مجبور ہو گئی۔

فوج نے پاکستانی درنداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 12:44 PM IST

Updated : Feb 8, 2021, 5:05 PM IST

بھارتی سرحدی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک درنداز کو ہلاک کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سرحدی حفاظتی فورس یعنی بی ایس ایف نے چک فکیرا، سانبہ سیکٹر میں ایک پاکستانی درنداز کو ہلاک کیا جو بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

بی ایس ایف نے پاکستانی درنداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا

فوجی ذرائع کے مطابق درنداز کو متعدد بار واپس جانے کو کہا گیا تاہم وہ بی ایس فینس (دیوار) کی طرف پیش قدمی کرتا رہا جس کے بعد فوج گولی چلانے پر مجبور ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل بارڈر سے تقریباً چالیس میٹر دور (اپنی طرف) درنداز کی لاش کو برامد کیا گیا ہے۔

فوج کے مطابق یہ واقعہ صبح نو بجکر 45 منٹ پر پیش آیا۔

بی ایس ایف جموں کے ائی جی این ایس جموال نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سانبہ اور کٹھوعہ علاقہ میں مسلسل درندازی کو کوشش کر رہا ہے تاہم سیکیورٹی ادارے مستعد ہیں اور کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Last Updated : Feb 8, 2021, 5:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.