ETV Bharat / state

Road Accident in ramban سڑک حادثات میں ٹرک ڈرائیور ہلاک - رام بن ٹرک حادثہ

ضلع رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک ڈرائیور کی موت جبکہ ایک اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔Ramban Accident

رامبن
رامبن حادثہ
author img

By

Published : Feb 16, 2023, 5:59 PM IST

سڑک حادثات میں ٹرک ڈرائیور ہلاک، دوسرا زخمی

رام بن: صوبہ جموں کے رام بن ضلع میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع میں پنتھیال کے قریب سڑک حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور کی اُس وقت موت واقع ہو گئی جب اُس گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔ حکام کا کہنا ہے کہ تازہ سبزیوں سے لدا ٹرک سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پینتھال، رام بن کے مقام پر اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر جا گرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ فوت ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت شمشیر سنگھ ولد گوردیو سنگھ ساکنہ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔

رام بن پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل لے بعد میت کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا۔ دریں اثنا، اسی طرح کے ایک اور حادثے میں ضلع رام بن کے چملواس علاقے میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہوئے ڈرائیور کی شناخت ثاقب رشید ولد عبد الرشید ایتو ساکنہ بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے نتیجے میں زخمی ہوئے ڈرائیور کو ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Ramban Reasi Accident: رام بن، ریاسی میں سڑک حادثات، تین افراد ہلاک

واضح رہے کہ ضلع رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں سالانہ درجنوں افراد کی موت واقع ہوتی ہے۔ وہیں ان حادثات کے دوران پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی رضاکار بھی ریسکیو آپریشن میں پیش پیش رہتے ہیں اور قیمتی جانوں کو بچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.