ETV Bharat / state

Srinagar Jammu National Highway Closed سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند - سرینگر جموں قومی شاہراہ بند

رامبن کے مہر علاقے میں قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسک آنے اور برف باری کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔ Traffic Closed on Srinagar Jammu National Highway

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند
سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 12:02 PM IST

سرینگر: وادیٔ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز برف باری اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ نو گام- بانہال سیکٹر میں ہو رہی برف باری کے باعث سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رامبن کے مہر علاقے میں قومی شاہراہ پر چٹانیں بھی کھسک آئی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے وادیٔ کشمیر میں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی کی جہاں قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں مہنگائی بھی آسمان چھونے لگتی ہے جس سے عام لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

وادیٔ کشمیر میں آج یعنی جمعہ کی صبح موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ بیشتر میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ایسے میں سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں صبح سے ہلکی ہلکی بارش ہورہی ہے۔ اس سے قبل چھ جنوری کو سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر مہد رام بن کے نزدیک چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے بند کردی گئی تھی۔ واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق 11 اور 13 جنوری کو ہلکی برفباری کی ہونے کے باعث کئی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد ورفت میں خلل پڑ سکتا ہے جب کہ بجلی کی فراہمی کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar Jammu Highway Closed سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.