ETV Bharat / state

Srinagar Jammu Highway چوبیس گھنٹوں تک قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بند

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں ناشتری سے بانہال تک چوبیس گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔

a
a
author img

By

Published : Jun 23, 2023, 12:24 PM IST

جموں: جمعہ کی صبح 6 بجے سے ہفتہ کی صبح 6 بجے تک سرینگر جموں شاہراہ پر ناشتری سے بانہال کے درمیان ہائی وے پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہائی وے کی ضروری مرمت کے لیے ’’ٹریفک ڈرائی ڈے‘‘ یعنی جمعہ کو ہائی وے پر ٹریفک نہ چلنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ رام بن کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے اس ضمن میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رام بان، روہت باسکوترا، کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق ’’سرینگر جموں ہائی وے پر چنانی ناشری ٹنل سے نیویوگا ٹنل بانہال کے درمیان جمعہ کو ٹریفک ڈرائی ڈے رہے گا۔‘‘

traffic
چوبیس گھنٹوں تک ہائی وے پر ٹریفک کی نقل و حرکت بند

ناشری سے نیویوگ ٹنل بانہال کے درمیان شاہراہ پر ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے کام کو انجام دینے کے لئے NHAI کے مطالبہ پر جمعہ کی صبح 6 بجے سے ہفتہ کی صبح 6 بجے تک ٹریفک ڈرائی ڈے کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران میڈیکل ایمرجنسی گاڑیوں کے علاوہ دیگر کسی بھی موٹر گاڑی کو ناشری سے بانہال کے درمیان چلنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ ٹریفک ڈرائی ڈے سے ڈوڈہ، کشتواڑ، بٹوٹ اور پٹنی ٹاپ اور سناسر کی گاڑیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مذکورہ روٹس کی گاڑیوں کو چنانی ناشری ٹنل کے راستے سے جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم وہ چنانی، کد، بٹوٹ کے راستے سے جا سکیں گی۔

مزید پڑھیں: Traffic Restored on Highway سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

قابل ذکر ہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن ضلع کے بیشتر مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے، چٹانین کھسکنے کی وجہ سے آئے روز شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند رہتی ہے، جبکہ شاہراہ تنگ ہونے کے باعث اکثر و بیشتر ٹریفک جام بھی لگا رہتا ہے۔ جس کے پیش نظر ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ قبل ہائی وے کی کشادگی کا عمل شروع کیا گیا تھا جسے آج تک، کئی ڈیڈ لائنز ختم ہونے کے باوجود، پایہ تکمیل کو نہیں پہنچایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.