ETV Bharat / state

Inauguration of Al Noor Library رامبن ڈویژن میں النور لائبریری کا افتتاح - جموں و کشمیر خبر

پہاڑی ضلع رامبن میں النور لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا،مقامی باشندوں کی جانب سے نوجوانوں کے اس قدم کی ستائش کی جارہی ہے۔

النور لائبریری کا افتتاح
النور لائبریری کا افتتاح
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 8:37 AM IST

النور لائبریری کا افتتاح

رامبن:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول میں سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تنویرالمجید نے آج النور نامی ایک نجی لائبریری کاافتتاح کیا۔اس تقریب میں وادئی گول کے مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ مذکورہ علاقہ میں پہلی بار کسی نجی لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا ہے، مقامی باشندوں کی جانب سے اِس قدم کو کافی سراہا جارہا ہے اور اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان اِس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، بالخصوص غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوان اِساقدم سے مستفید ہو سکتے ہیں ـ

اس موقع پر ایس ڈیم گول نے نوجوانوں کی اس پہل کو خوش آئند قرار دیا اور لوگوں سے گزارش کی کہ وہ نوجوان کی اِس کوشش کو سراہیں اور نوجوان اپنا قیمتی وقت لائبریری میں آکر صرف کریں اور فائدہ اٹھائی ـ افتتاحی تقریب میں علاقہ کے معزز شہریوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور نوجوانوں کی اس کوشش تعریف کرتے ہوئے ہر طرح کے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ـ

مزید پڑھیں:Library for Women in Shopian: شوپیاں میں خواتین کے لیے لائبریری کا افتتاح

لائبریری کے قیام میں پیش پیش رہنے والے اور لائبریری کے سربراہ محمدآصف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ لائبریری میں اپنے داخلے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک بہترین ماحول دینے کوشش کریں گے تاکہ پڑھے لکھے اور صحت مند معاشرے کی تکمیل ہو سکے ۔ یاد رہے کہ ضلع رامبن میں انتظامیہ کی جانب سے ایک ہی تحصیل لابیری ضلع صدر مقام رامبن میں ہے جو ہمیشہ بند رہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.