ETV Bharat / state

راجوری حملہ: تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگل علاقے میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری

operation is underway in Rajaouri راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگلاتی علاقے میں آج بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔ وہاں چھپے عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لئے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے اور سنیفر کتوں کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔

Rajouri attack: The operation continues for the third day in the forest area of Thanamandi Bafliaz

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 11:12 AM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگل کے علاقے میں تیسرے روز بھی وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ یہاں جمعرات کی سہہ پہر عسکریت پسندوں کے زریعہ دو فوجی گاڑیوں پر حملہ میں 4 فوجی جوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔

  • #WATCH | Security personnel deployed in the Bafliaz area of Poonch district as a search operation is underway to nab terrorists in the forest area of Dera ki Gali in the Rajouri sector pic.twitter.com/AJjoBtzc61

    — ANI (@ANI) December 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی تلاش کے لئے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں چھپے عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لئے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے اور سنیفر کتوں کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، محاصرے کو سخت کرنے کے لئے فوج کی اضافی کمک کو طلب کیا گیا ہے۔ ادھر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگل علاقے میں جائے انکائونٹر کا دورہ کیا۔

جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوئن اور 16 کور کمانڈر سندیپ جین نے جمعے کے روز پونچھ کے بفلیازمیں جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی بفلیاز علاقے میں عسکریت پسندوں نے فورسز کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان ہلاک جبکہ مزید تین کو تشویشناک حالت میں فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پونچھ میں حراست میں تین عام شہریوں کی موت، سرچ آپریشن جاری

جموں نشین دفاعی ترجمان نے بتایاکہ راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں 20 دسمبر سے عسکریت پسند مخالف آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر عسکریت پسندوں نے دو فوجی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ مزید تین اہلکاروں کو علاج و معالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.