راجوری: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے لڈوتھ گاؤں میں ہفتے کے روز ایک نوجوان غرقآب ہو کر لقمہ اجل بن گیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے لڈوتھ گاؤں میں ہفتے کے روز دو نوجوان ایک ندی کو پار کرنے کے دوران ایک گڑھے میں پھنس کر غرقآب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے جائے موقع پر پہنچ کر بچاؤ کارروائیاں شروع کیں۔
مرنے والے کی شناخت محمد نورانی ولد محمد ایوب ساکنہ شمبر گھرت کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت محمد اقبال ولد محمد یعقوب ساکنہ شمبر گھرات کے بطور ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں افراد صبح کے وقت گاؤں میں ندی میں ڈوب گئے جس کے بعد اہل علاقہ نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ندی سے باہر نکالا تاہم ایک شخص کو زندہ نہ بچایا جا سکا۔زخمی شخص جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال راجوری میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں: