ETV Bharat / state

IED Found in Rajouri: راجوری میں آئی ای ڈی برآمد - آئی ای ڈی کشمیر میں برآمد

ضلع راجوری میں حفاظتی اہلکاروں نے آئی ای ڈی کو برآمد کرکے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے۔ Rajouri IED

a
a
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 4:43 PM IST

Updated : Jan 18, 2023, 5:58 PM IST

راجوری میں آئی ای ڈی برآمد

راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سے محض تین کلومیٹر دور ایک آئی ای ڈی ڈی برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کو روٹین گشت کے دوران ایک مشوک بیگ ملا جس کی (ایس او پیز کے مطابق) چیکنگ کے بعد اس میں آئی ڈی سی برآمد ہوئی۔ حفاظتی اہلکاروں نے فوری طور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کیا جنہوں نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ادھر، حفاظتی اہلکاروں نے آئی ای ڈی برآمد ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ قبل ازیں راجوری کے بدھال علاقے میں 8جنوری کو بھی ایک آئی ای ڈی برآمد کر لی گئی تھی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا تھا۔ آئی ای ڈی کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنائے جانے سے حفاظتی اہلکاروں نے ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Explosion In Rajouri راجوری میں مشتبہ دھماکہ، بچہ اور خاتون کی موت، تین زخمی

یاد رہے کہ ضلع راجوری کے ڈانگری علاقے میں یکم جنوری کی شام کو مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں چار افراد ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ اگلی صبح سانحہ کی جگہ ایک پُر اسرار بم دھماکہ میں دو کم عمر بچے ہلاک ہو گئے۔ چند روز بعد فائرنگ میں زخمی ہوئے ایک شخص نے زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں دم توڑ دیا۔ اس سانحہ میں اب تک سات افراد فوت ہو چکے ہیں جبکہ حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Last Updated : Jan 18, 2023, 5:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.