ETV Bharat / state

اجمیر: امیتابھ بچن کی صحت اور لمبی عمر کے لیے درگاہ میں دعا

بالی ووڈ کے شہنشاہ اداکار امیتابھ بچن آج 78 برس کے ہو گئے ہیں۔ ان کے مداح بڑے ہی دھوم دھام کے ساتھ امیتابھ بچن کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اجمیر شریف درگاہ میں بھی امیتابھ بچن کی یوم پیدائش پر ان کی صحت اور لمبی عمر کے لیے بھی دعا کی گئی، ساتھ ہی اس موقع پر دودھ پیش کیا گیا۔

pray for amitabh bachchan, on the occasion of his 78th birthday in ajmer dargah
امیتابھ بچن کی صحت اور لمبی عمر کے لیے مانگی گئی درگاہ میں دعا
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 4:53 PM IST

سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ میں بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی صحت تندرستی اور لمبی عمر کی دعا کے ساتھ ان کا جشن یوم پیدائش منایا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اجمیر شریف درگاہ میں بالی وڈ دعاگو سید قطب الدین سخی نے حضرت بی بی ماں چمیلی کے مزار پر دودھ کی مشق بھی پیش کروائیں۔ عقیدت مندوں نے دودھ نوش فرمایا اور امیتابھ بچن کی لمبی عمر کی دعا مانگی۔

اداکار امیتابھ بچن کی پیدائش الہ آباد میں 11 اکتوبر 1942 میں ہوئی تھی۔ امیتابھ بچن خواجہ غریب نواز میں بے حد عقیدت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کی 42 سال قبل انہوں نے خواجہ صاحب سے مرادیں مانگی تھی اور پوری ہونے پر غریب نواز کی بارگاہ میں پہنچ کر منت کا دھاگا بھی کھولا تھا۔

مزید پڑھیں:

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 78 سال کے ہوئے

سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے کیریئر کا آغاز کولکاتہ میں بطور سپروائزر کی نوکری سے کیا تھا۔ سنہ 1969 میں انہیں پہلی بار خواجہ احمد عباس کی فلم ساتھ ہندوستانی میں اداکاری کا شرف بھی حاصل ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.