ETV Bharat / state

بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ دور حکومت میں ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کیا جارہا ہے'۔

بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں: فاروق عبداللہ
بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں: فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 9:35 AM IST

Updated : Nov 16, 2021, 12:22 PM IST

راجستھاں کے جودھ پور میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ دور حکومت میں ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کیا جارہا ہے'۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کو کاروائی کرنی ہوگی کیونکہ بھارت میں رہائش پذیر مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے'۔

فاروق عبداللہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جب ہم ملک کے حالات کو دیکھتے ہیں تو نظر آتا ہے کہ مسلمانوں پر حملے ہورہے ہیں، ان کے ساتھ مار پیٹ کی جارہی ہے اور مساجد کو دھماکے سے اڑایا جارہا ہے'۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'بھارت کے علاوہ ہمارے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، ہمارے لیے جو صورتحال پیدا کی جارہی ہے اس سے خوف پیدا ہوتا ہے، اس لیے حکومت کو اس کا حل نکالنا ہوگا'۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں تو پاکستان سے کیوں نہیں۔ چین ہماری سرزمین پر قابض ہورہا ہے اور دن بدن قبضہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔

فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ بھارت میں میڈیا آزاد نہیں ہے۔ کوئی بھی آزادانہ طور پر نہیں لکھ سکتا اور اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ جیل جائیں گے۔

Last Updated : Nov 16, 2021, 12:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.