ETV Bharat / state

Tiranga Rallies میری مٹی میرا دیش کے تحت پلوامہ میں ترنگا ریلیوں کا انعقاد - بی جے پی کا پلوامہ میں ترنگا ریلی

جموں و کشمیر میں آزادی کا امرت مہتسو اور میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پروگرامز کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اسی کڑی کے تحت پلوامہ میں اتوار کے روز کئی ترنگا ریلیوں کا نکالی گئی، ان ریلیوں میں اسکولی بچوں ، ضلع انتظامیہ کے ملازمین اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 13, 2023, 3:52 PM IST

میری مٹی میرا دیش کے تحت پلوامہ میں ترنگا ریلیوں کا انعقاد

پلوامہ: جہاں وادی کشمیر میں آزادی کا امرت مہتسو اور میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت محتلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وہیں ضلع پلوامہ میں بھی انتظامیہ کئی جانب سے محتلف پروگرامز کا انقعاد عمل میں لایا گیا۔ضلع انتظامیہ پلوامہ ،سی آر پی ایف اور بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے اتوار کے روز الگ الگ ترنگا ریلیاں نکالی گئی۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی جو ڈی سی آفس سے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس ریلی کو ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے جنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔ اس ریلی میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے قیادت کی جبکہ ریلی میں مقامی لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

وہیں سی آر پی ایف 182 اور 183 بٹالین نے بونرہ علاقے سے ترنگا ریلی نکالی جو بونرہ علاقے سے شروع ہوکر ڈی سی آفس کے پاس اختتام پذیر ہوئے جس میں سی آر پی ایف کے جوانوں کے علاؤہ اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ اس ریلی کی قیادت سی آر پی ایف 182 بٹالین کے کمانڈنگ افسر دیپک ڈھونڈیال اور سی ار پی ایف 183 بٹالین کے آر ڈی جینی کر رہے تھے۔ اس موقع پر موٹر سائیکل سواروں نے بھی ترنگا ریلی میں حصہ لیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے افسران نے کہا کہ سی آر پی ایف عوام کو ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ یوم آزادی کی تقریب کو پراحسن طریقے سے انجام دینے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور سکیورٹی فورسز ہر کسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

وہی بی جے پی یونٹ پلوامہ نے ضلع صدر محمد لطیف بٹ کی قیادت میں ترنگا ریلی نکالی جو بی جے پی آفس سے شروع ہو کر اولڈ کورٹ کمپلیکس تک جاری رہی بعد میں یہ ریلی بی جے پی آفس کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھ میں ترنگا اٹھا رکھے تھے اور وہ ملک کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:



اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر نے جموں وکشمیر کی سبھی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 70 سالوں تک جموں وکشمیر کی عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر ترنگا اٹھانے والا کوئی نہیں رہے گا لیکن آج آپ دیکھیں کہ نوجوان کس طرح ترنگا ریلیوں میں شریک کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب بی جے پی نے نو سالوں کی محنت سے حاصل کیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.