ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری میں پراسرار اموات معاملہ کی تحقیقات جاری، وزیر صحت سکینہ ایتو کا بیان - MYSTERIOUS DEATHS IN RAJOURI

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں پراسرار اموات کو لیکر عوام میں خدشات پائے جاتے ہیں جسے وزیر صحت نے دور کرنے کی کوشش کی۔

راجوری میں پراسرار اموات معاملہ کی تحقیقات جاری، وزیر صحت سکینہ ایتو کا بیان
راجوری میں پراسرار اموات معاملہ کی تحقیقات جاری، وزیر صحت سکینہ ایتو کا بیان (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2025, 10:09 PM IST

جموں : راجوری ضلع کے بدھل گاؤں میں ہونے والی پراسرار اموات سے متعلق بڑھتے ہوئے عوامی خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وزیر صحت سکینہ ایتو نے آج کہا کہ اموات کی وجوہات کا پتہ چلانے کےلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی پوری ٹیم نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور تین ہزار سے زائد لوگوں کو گھر گھر جا کر چیک کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیموں نے ہر قسم کے نمونے جیسے پانی، کھانے اور دیگر اشیا کے نمونے اکٹھے کیے اور انہیں ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ اب تک جو رپورٹس آئی ہیں وہ تمام منفی آئے ہیں۔ سکینہ ایتو نے کہاکہ "تمام نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جیسے پانی، کھانے کی اشیا، یہاں تک کے بسکٹ وغیرہ کے نمونوں کی بھی جانچ کی گئی، تاہم تمام رپورٹس منفی آئی ہیں۔ یہاں تک کہ انفلوئنزا کے تمام ٹیسٹ بھی منفی پائے گئے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت نے قومی اداروں جیسے آئی سی ایم آر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول، پی جی آئی ایم ای آر، ڈی آر ڈی او، سی ایس آئی آر چنڈی گڑھ اور دیگر کے ذریعے بھی کچھ نمونوں کی جانچ کی گئی اور تمام رپورٹیں منفی پائی گئیں۔

وزیر نے مزید کہا کہ جن خاندانوں کے افراد کی اموات ہوئی ہیں ان کا ایک دوسرے سے فاصلہ دیڑھ کیلومیٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 40 دنوں کے دوران علاقہ میں محکمہ صحت کی جانب سے تمام سہولیات جیسے ایمبولینس، ادویات اور دیگر ضروری ادویات کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دستیاب رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے اور محکمہ پولیس و ضلعی انتظامیہ اس معاملہ میں مزید تحقیقات کریں گے اور پتہ لگائیں گے کہ اصل معاملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجوری پراسرار اموات: متوفی افراد کے نمونوں میں نیوروٹوکسن پائے گئے، مزید جانچ جاری - RAJOURI BUDHAL DEATHS

سکینہ ایتو نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہریوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ان المناک اموات کی اصل وجہ کا پتہ چلانے کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور موت کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کے لیے کی جا رہی تحقیقات کے دوران ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.