پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں جاری تین روزہ کسان سمپرک ابھیان اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقع پر محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول میر نے ضلع کے محتلف علاقوں کا دورہ کیا اور کسان سمپرک ابھیان پروگرام میں شرکت کی۔ ضلع پلوامہ کے 11 بلاکوں میں زراعت کے شعبے سے وابستہ محکموں کی جانب سے کسان سمپرک ابھیان کے تحت جانکاری پروگرام چلایا گیا تھا، جو آج تیسرے روز اختتام پذیر ہوا۔
اس پروگرام کا مقصد تھا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، سائنسی تحقیق اور کسانوں کو سرکاری اسکیموں سے باخبر کرنا۔ کسان سمپرک ابھیان پروگرام کے تحت کسانوں کو تربیت دی گئی۔ اس پروگرام میں علاقہ کے کسانوں نے شرک کی اور سرکاری اسکموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ کسان سمپرک ابھیان پروگرام فارمر آرینٹیشن پروگرام ہالسٹک ایگریکلچر ڈیولوپمنٹ پروگرام میں ضلع افسرآن اور کسانوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع افسران نے کہا کہ 4 ماہ طویل 'کسان سمپرک ابھیان' پروگرام کی مدد سے کسانوں کو ضروری واقفیت کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کے مختلف کورسز سکھائے جائیں گے تاکہ کسانوں کے لیے کاشتکاری کو منافع بخش بنایا جا سکے۔ اس حوالے سے محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول میر نے کہا کہ اپریل سے اگست 2023 کے درمیان ضلع پلوامہ میں 190 پنچایتوں میں یہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں ضلع کے کسانوں کو اس پروگرام سے استفادہ کرنے کے حوالے سے ضروری جانکاری فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس سیکٹر کی جانب راغب کیا جائے گا تاکہ وہ سرکاری اسکموں کو فائدہ اٹھا سکیں۔ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کسان سمپرک ابھیان زراعت شعبوں کی پیداوار کا ایک باوقار پروگرام ہے، جس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کسانوں کی مجموعی بہبودی ہے۔ پروگرام میں شریک کسانوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اسکیموں سے کسانوں کو جانکاری کے علاوہ اقتصادی طور بھی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، جس وجہ سے کسانوں کی آمدنی بہتر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Kisan Sampark Abhiyan شوپیاں میں ’کسان سمپرک ابھیان‘ کا آغاز