اطلاعات کے مطابق فوج کی 42 آرآر، ایس او جی ترال اور سی آر پی ایف کی 180 بٹالین نے مشترکہ طور پر گاؤں کو محاصرے میں لیا تھا اور گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے تھے جبکہ ناسازگار موسم کے درمیان گھر گھر تلاشی کا سلسلہ تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن تقریباً 12 بجے پر امن طریقے سے ختم ہوگیا۔