ETV Bharat / state

ضلع پلوامہ کے اونتی پور میں ’کلین انڈیا‘ مہم کا آغاز - قصبہ اونتی پورہ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پور میں ’کلین انڈیا‘ مہم کے تحت سرکاری دفاتر، بازاروں سمیت مختلف مذہبی مقامی کی صفائی ستھرائی انجام دی گئی۔

ضلع پلوامہ کے اونتی پور میں ’کلین انڈیا‘ مہم کا آغاز

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 7:07 PM IST

مرکزی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی ’’کلین انڈیا مہم‘‘ کے تحت منگل کو محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، زونل ایجوکیشنل آفس، اونتی پورہ اور محکمۂ دیہی ترقی کی جانب سے ضلع پلوامہ کے قصبہ اونتی پورہ میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔

ضلع پلوامہ کے اونتی پور میں ’کلین انڈیا‘ مہم کا آغاز

اس موقع پر رضاکاروں نے مختلف سرکاری دفاتر، مذہبی مقامات سمیت بازاروں کی صفائی ستھرائی انجام دی، صفائی مہم میں متعلقہ اداروں کے ملازمین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ صفائی مہم میں شرکت کرنے والے افراد نے عزم کیا کہ وہ اس مہم کو آگے بھی جاری رکھیں گے۔

عوامی حلقوں نے مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اسطرح کے پروگرام دیہی علاقوں میں بھی شروع ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں؛ بڈگام: مختلف دفاتر میں ڈی سی بڈگام کی جانب سے صفائی مہم

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروگرام کے منتظم بلال احمد نے بتایا کہ ’’کلین انڈیا مہم‘‘ کے تحت یہ انجام دی گئی صفائی کا مقصد لوگوں میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے عوام سے آس پاس کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.