جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے بٹہ گنڈ میں موجود کھیل گاہ کی تجدید ومرمت کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس محکمہ دیہی ترقی نے بٹہ گنڈ ترال میں ایک بڑے کھیل گاہ پر کام شروع کیا۔ اس طرح ہزاروں نفوس پر مشتمل کئی دیہات جیسے کہ بٹہ گنڈ، کچھمولہ، گلشن پورہ، تکیہ، پستونہ، سیر اور دیگر دیہات کے کھلاڑیوں میں امید کی ایک کرن پیدا ہوئی کہ یہاں کھیل کود کو فروغ ملے گا۔
اس کھیل گاہ میں کئی ٹورنامنٹ منعقد کیے گئے اور حال ہی میں اختتام پزیر بٹہ گنڈ پرائمیر لیگ میں تقریباً 64 ٹیموں نے شرکت کی تاہم کھلاڑی اور معزز شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس گراونڈ کی تجدید ومرمت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ کھلاڑیوں کو دقت پیش نہ آئے۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس جانب فوری توجہ دی جائے۔
علاقے کے ایک کرکٹر صوفی اقبال نے بتایا کہ علاقہ میں نوجوان کرکٹ کے دیوانے ہیں اور اسلیے ہم چاہتے ہیں کہ اس گروانڈ کی مرمت کی جائے تاکہ کھلاڑیوں کو یہاں اپنا ہنر دکھانے میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔