پلوامہ: قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چیوکلان میں قائم دارالعلوم پر چھاپہ مارا۔NIA Raids in Pulwama
این آئی اے نے پلوامہ میں چھاپہ مارا یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ رواں سال کے 12 مارچ کو عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان اس دارالعلوم میں جھڑپ ہوئے تھی جس میں دو عسکریت پسندوں ہلاک ہوئے جبکہ کہ ایک عام شہری کو بھی گولی لگی تھی۔ وہیں تقریباً ایک ماہ سے لاپتہ نوجوان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت جیش محمد عسکری تنظیم کے کمانڈر کمال بھائی اور ضلع پلوامہ کے کریم آباد کے عارف احمد کے طور پر ہوئی تھی۔اس جھڑپ میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ظہور احمد شیر گوجری کے بطور کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:
وہی پولیس نے اس علاقے سے ایک لاپتہ شدہ نوجوان کو بھی گرفتار کیا تھا جس کی شناخت قیصر احمد ڈار ساکن توجن پلوامہ کے بطور کی گئی تھی۔