ETV Bharat / state

پلوامہ میونسپل کونسل صدر کے انتخاب میں این سی کامیاب - شبنم نذیر کو صدر

پلوامہ میونسپل کونسل صدر کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی امیدوار شبنم نذیر کو صدر اور شبیر احمد کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔

nc wins president and vice president seats of muncipal council pulwama
پلوامہ میونسپل کونسل صدر کے انتخاب میں این سی کامیاب
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 8:18 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج بلدیہ کی جانب سے میونسپل کونسل صدر عہدے کے لیے انتخاب کرایا گیا، جس میں نیشنل کانفرنس کی امیدوار شبنم نذیر کو صدر اور شبیر احمد کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔

پلوامہ میونسپل کونسل صدر کے انتخاب میں این سی کامیاب

نیشنل کانفرنس کے امیدوار کو صدر اور نائب صدر منتخب کیے جانے کے بعد پارٹی دفتر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نو منتخب صدر اور نائب صدر کی گلپوشی کرکے مبارک بادی دی گئی۔ اس موقع پر شبنم نذیر نے ضلع انتظامیہ کا پرامن طریقے سے انتخابات کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ قصبہ پلوامہ کے بلدیاتی حدود میں کل 13 وارڈ آتے ہیں، جس میں ایک وارڈ سے پہلے ہی ایک امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگیا تھا، جبکہ 12 وارڈوں پر ہی انتخابات ہوئے تھے،

جس کے لیے 31 امیدوار میدان میں تھے، محتلف سیاسی پارٹیوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی تھے، ان 12 وارڈوں میں سے 4 وارڈوں کو خواتین کے لیے مخصوص رکھا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.