ETV Bharat / state

Tral Cricket Premier League: ترال کرکٹ پریمیئر لیگ میڈورہ کی ٹیم نے جیتی - ای ٹی وی بھارت

جنوبی کشمیر کے بٹہ گنڈ، ترال میں منعقد کیے گئے کھل - باگ پریمئر کرکٹ لیگ Tral Cricket Premier League کے فائنل مقابلے میں میڈورہ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

ترال کرکٹ پریمئر لیگ میڈورہ کی ٹیم نے اپنے نام کی

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 3:47 PM IST

بٹہ گنڈ، ترال کے شہجار گراؤنڈ میں کھل-باگ پریمیئر لیگ Tral Cricket Premier League کے فائنل مقابلے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بی ڈی او آری پل سمیت مقامی شائقین کی خاصی تعداد نے شہجار گراؤنڈ پہنچ کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ترال کرکٹ پریمئر لیگ میڈورہ کی ٹیم نے اپنے نام کی

فائنل مقابلہ میڈورہ اور شالدرمن کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں میڈورہ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

میچ کے اختتام پر سادہ مگر پر وقار انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:

بی ڈی او آری پل، فاروق احمد میر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بٹہ گنڈ میدان کو مزید وسعت دینے کے لیے محکمہ مال سے رابطہ قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کھیل کود کی سرگرمیوں Sports Activities کو فروغ دینے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.