اوتی پورہ: مرکزی صحت وزارت نے لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر انوپ بنرجی کو ایمز اونتی پورہ کے لیے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکمنامہ میں بتایا گیا کہ یہ تقرری کنٹریکٹ بنیاوں پر کی گئی ہے۔ Executive Director AIIMS Kashmir
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل انوپ بنرجی مسلح افواج سے 31 مارچ 2022 کو سبکدوش ہوئے تھے۔ بنرجی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (ڈی جی اے ایف ایم ایس) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے 2 جون کو افسران کو ہداہت دی کہ اونتی پورہ ایمس میں طلبہ کا پہلا بیچ اس سال کے دسمبر میں نکل جانا چاہیے جب کہ جموں ایمس کے لیے ستمبر 2023 تک مکمل کام کرنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ کہ سنہ 2016 میں جموں کے سامبہ اور کشمیر کے اونتی پورہ میں سرکار نے دو ایمس اداروں کو منظوری دی تھی تاہم امیز اونتی پورہ میں کام بہت سست رفتاری سے چل رہا ہے۔ وہیں عوام کے مطابق ایمس اونتی پورہ کی تکمیل سے وادی میں شعبہ طب میں انقلاب پیدا ہو گا۔